
کراچی (ویب ڈیسک ) محکمہ تعلیم کی اسٹیئر نگ کمیٹی کا اجلاس آج ہفتے کو وزیر تعلیم سندھ سعید
غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا ،جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ کے تعلیمی ادارے بند کیے جائیں گے نہ ہی موسم سر ما کی تعطیلا ت ہوں گی ۔
اجلاس میں میں سیکریٹری تعلیم احمد بخش ناریجو ،محکمہ تعلیم کے افسران اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے شرکت کی ۔اجلاس میں کورونا کی صورتحال اوراسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق جائزہ لیا گیا ۔
اس موقع پر وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہواتھا بلکہ کہا گیا تھا کہ صوبوں کی مشاورت سے 23نومبر کو فیصلہ کیا جائے گا ،جبکہ صوبوں کو کورونا کیسز کی وجہ سے اسکولز کی 24نومبر سے 31جنوری تک بندش کی تجویز دی گئی تھی۔
محکمہ تعلیم سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ نہ اسکولز بند کیے جائیں گے ،نہ ہے موسم سرما کی چھٹیاں دی جائیں گی ۔سعید غنی نے کہا کہ اسکولوں میں کورونا سے متعلق ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا ۔





































