کراچی (تعلیم ڈیسک)وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس ، سائنس و ٹیکنالوجی نے پرائیویٹ
رجسٹریشن برائے سال 2020 کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ جامعہ اردو کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمدکے مطابق بی اے،بی کام ،ایم اے اور مدارس کے خصوصی امتحان (سندمعادلہ) پرائےوےٹ رجسٹریشن برائے سال2020 کے فارم جمع کرانے کی تارےخ مےں500روپے لیٹ کے ساتھ 23نومبر سے25نومبر تک تو سےع کر دی گئی ہے۔رجسٹریشن فارم جامعہ اردو کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pkسے آن لائن پ±ر کرکے ڈا?ن لوڈ کریں اور رجسٹریشن فیس 5,500روپے کا پے آرڈر بنام ناظم ا متحانات وفاقی اردو یونیورسٹی بنواکر مکمل دستاویزات کے ساتھ رجسٹریشن فارم کے ساتھ منسلک کریں اور بذریعہ ڈاک ناظم امتحانات کے پتے پر ارسال کریں۔