
کراچی (ویب ڈیسک) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی سے تصدیق کرانے پر تین طلبہ کے داخلے
برائے سال 2020 منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق جیولوجی بی ایس سی (آنرز) مارننگ پروگرام کی عِلیاروحانی بنت جاسم روحانی فارم نمبر321958 اور شعبہ نفسیات بی ایس سی (آنرز)کی عریشہ وسیم بنت عبدالوسیم خان فارم نمبر324936 جبکہ ایوننگ پروگرام میں شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن بی پی اے (آنرز) کے اسد حیدر ولد نقی حیدر فارم نمبر326178 کی مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئی جس کی بناپر ان کے داخلہ فوری طورپر منسوخ کردیئے گئے ہیں۔




































