
کراچی (ویب ڈیسک ) ماسٹر آف لا(ایل ایل ایم) دوسالہ ڈگری مارننگ پروگرام میں داخلے کے لئے
فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع کردگی گئی ہے۔ انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق خواہش مند طلبہ17 جنوری 2020تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں،طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاںتمام معلومات موجودہیں۔




































