
کراچی (ویب ڈیسک )جامعہ کراچی نے ایم بی بی ایس کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
ہے ۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق ایم بی بی ایس سیکنڈ ،تھرڈ اور فورتھ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2019 ءکے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 05 طلبہ شریک ہوئے اور تمام طلبہ کامیاب قرارپائے۔
کامیابی کا تناسب 100 فیصدرہا۔ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانا ت میں 37 طلبہ شریک ہوئے،31 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 06 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 83.78 فیصد رہا۔ایم بی بی ایس فوتھ پروفیشنل کے امتحانات میں 55 طلبہ شریک ہوئے،26 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 29 طلبہ ناکام قرارپائے۔ کامیابی کا تناسب 47.27 فیصدرہا۔




































