
کراچی (تعلیم ڈیسک)جامعہ کراچی نے مختلف شعبوں کا امتحانی شیڈول جاری کردیا ہے۔جن امتحانات کا شیڈول جاری
کیا گی اہے اس میں بی اے ایل ایل بی سال اول ودوئم،بی اے ایل ایل بی(آنرز)سال آخر اور ایل ایل بی سال آخرکے سالانہ امتحانات برائے 2019 اور ایم بی بی ایس تھرڈ،فورتھ پروفیشنل ، بی ڈی ایس فرسٹ،سیکنڈ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات برائے 2020 شامل ہیں۔ تمام امتحانات دوپہر 2:00 تاشام5:00 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز دوپہر2:30 تاشام 5:30 بجے تک منعقد ہوں گے۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے ایل ایل بی(آنرز)سال آخر اور ایل ایل بی سال آخر کے امتحانات06 نومبر2020 تا14 نومبر 2020 تک جبکہ بی اے ایل ایل بی سال اول ودوئم کے امتحانات 14 نومبر2020 تا 25 نومبر2020 تک جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں منعقد ہوں گے۔
ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات 07 تا13 نومبر2020 تک جبکہ ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل کے امتحانات16 تا23 نومبر2020 تک منعقد ہوں گے۔بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات 06 تا17 نومبر2020 جبکہ بی ڈی ایس سکینڈ پروفیشنل کے امتحانات 19 تا26 نومبر2020 تک منعقد ہوں گے۔





































