اسلام آباد( تعلیم ڈیسک )کرونا وائرس کے پیش نظر اسلام آباد کے مزید 5 تعلیمی ادارے سیل کر دئیے گئے ۔ ڈی ایچ او ضعیم
ضیاءکے مطابق اسلام آباد میں جی ایٹ ون میں قائم نجی سکول میں دو کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز راول ٹاون میں 2 کرونا کیسز کی تصدیق ہوئی ۔ ضعیم ضیاءنے بتایا کہ اسلام آباد میں ایف ایٹ فور میں قائم نجی سکول میں دو کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں جی سیون ٹو میں قائم نجی سکول میں دو کیسز رپورٹ ہوئے ۔اسی طرح اسلام آباد میں سہالہ روڈ پر قائم نجی اسکول میں دو کیسز سامنے آئے ہیں ۔جس کے بعدان اداروں کو سیل کردیا گیا ہے ۔اس سے قبل 54 تعلیمی اداروں کو دو یا دو سے زائد کرونا کیسز نکلنے پر سیل کیا جا چکا ہے۔