
کراچی(تعلیم ڈیسک )جامعہ کراچی نے ایم اے اور ڈبل ایم اےپرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ
میں توسیع کردی ہے۔ ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے ،ڈبل ایم اےپرائیوٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 27 نومبر تک توسیع کردی گئی ہے۔
طلبہ اپنے امتحانی فارم 4650 روپے فیس کے ساتھ مقررہ تاریخ تک جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک واچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واچرکے ساتھ صبح 9:00 بجے تا دوپہر 1:00 بجے تک جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کانٹرنمبر01 پر جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2013 یا اس سے قبل کی رجسٹریشن حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجزبھی جمع کرانے ہوں گے۔





































