
حیدر آباد (تعلیم ڈیسک)جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے ملحقہ لا کالجز میں سالانہ امتحانات 2018ئ کے تحت ہونے
والے ایل ایل بی پارٹ دوم کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں کل 2925 میں سے 1374 امیدواران کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
جامعہ سندھ جامشورو کے سالانہ امتحانات کے کنٹرولر غلام مرتضیٰ سیال کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایل ایل بی پارٹ دوم کے سالانہ امتحانات میں 821 امیدوار فیل بھی قرار دیے گئے ہیں 59 امیدوار امتحانات میں غیر حاضر رہے، 670 امیدواران کے نتائج کاپی کیس سمیت مختلف وجوہات کی باعث روک لیے گئے ہیںجبکہ 5 امیدواروں کو 3 سال کیلئے ریسٹیکیٹ بھی کیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق امتحانات میں پاس ہونے والے امیدواران کی کامیابی کا تناسب 46.97 فیصد رہا۔





































