
اسلام آباد (تعلیم ڈیسک)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ءمیں پیش کئے گئے میٹرک اور ایف اے پروگرامز میں داخل
لاکھوں طلبہ کے لئے ا±ن کے متعلقہ ٹیوٹرز کی فہرستیں تیار کرلی ہیں اور طلبہ کی سہولت کے لئے یہ فہرستیں یونیورسٹی کی ویب سائٹ( www.aiou.edu.pk ) پر فراہم کردی گئی ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کی خصوصی ہدایت پریونیورسٹی نے دیگر تعلیمی و تدریسی پرگراموں کے ٹیوٹرز کی تعیناتی کا کام تیز کردیا ہے۔میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے طلبہ کو ٹیوٹرز کے بارے میں اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس بھی دی جارہی ہے۔





































