
کراچی(تعلیم ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے
ریگولر سال اول اور بی کام پرائیوٹ سال اول سالانہ امتحانات برائے 2019 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔
نتائج کے مطابق بی اے سال اول ریگولر کے امتحانات میں 6313 طلبہ شریک ہوئے،2597 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 3716 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 41.14 فیصدرہا۔بی کام پرائیویٹ سال اول کے امتحانات میں 1867 طلبہ شریک ہوئے،177 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 1690 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 9.48 فیصدرہا۔





































