
کراچی (تعلیم ڈیسک)جامعہ کراچی نے مختلف امتحانات کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں
توسیع کا اعلان کیا ہے ۔ ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے (پاس)سال اول،دوئم اور سال اول ودوئم باہم ریگولر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 28 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔
بی اے سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 5000 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم9700 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔امتحانی فارم جامعہ کراچی کے کیمپس میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان،یوبی ایل،ایچ بی ایل، سندھ بینک اوربینک الفلاح کی برانچز سے 100 روپے کے عوض حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
طلبہ اپنے امتحانی فارم، فیس واچر اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2014 یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی نے مزید بتایا ہے کہ ایم ایڈ(مارننگ وایوننگ)سالانہ امتحانات برائے 2020 کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 28 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ایم ایڈ مارننگ وایوننگ کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 11,100 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔
امتحانی فارم جامعہ کراچی کے کیمپس میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان،یوبی ایل،ایچ بی ایل، سندھ بینک اوربینک الفلاح کی برانچز سے 100 روپے کے عوض حاصل کئے جاسکتے ہیں۔




































