
کراچی (تعلیم ڈیسک) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سال2021ءمیں منعقد ہونیوالے سالانہ امتحانات کی
تیاری تقریباً مکمل کرلی جبکہ ریڈ ایبل مشین سے ایم سی کیوز کی جانچ پڑتال کے عمل کو ملتوی کردیا ہے۔ سالانہ امتحانات کے دوران اساتذہ پر مشتمل ویجلنس ٹیمیں بھی تشکیل نہیں دی جائیں گی۔بورڈاس سال بھی آن لائن فارم جمع کرانےوالے اسکولوں کو آن لائن ایڈ مٹ کارڈ جاری کریگا جبکہ ایم سی کیوز اور پرچہ جات کی جانچ پڑتال کے لیے روایتی طریقہ کار اپنا یا جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی آن لائن امتحانی فارم جمع کرانے اسکولوں کو آن لائن ایڈ مٹ کارڈ جاری کریے گا۔ثانو ی بورڈ کراچی نے آئندہ امتحانات میں ایم سی کیوز کی جانچ پڑتال اساتذہ سے کروانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے امتحانات کی تیاری کا عمل تقریباً مکمل کرلیا ہے اور صوبائی وزیر تعلیم کے اعلان کے مطابق امتحانات کا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔
اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات محمد شائق نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈ ایبل مشین سے ایم سی کیوز کی جانچ پڑتال کے عمل کو ملتوی کردیا ہے اور روایتی طریقہ کے مطابق اساتذہ ہی امتحانی کاپی چیک کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایاکہ ماضی میں ایم سی کیوز کے لیے الگ سے 30منٹس وقت مختص ہوتا تھا تاہم اس سال ایم سی کیوز کے لیے الگ سے ٹائم نہیں ہوگا بلکہ پرچہ شروع ہونے کے ساتھ ہی ایم سی کیوز اور سوالات کے دیگر پرچہ جات امیدواروں کے حوالے کر دیے جائیںگے ۔




































