
کراچی ( تعلیم ڈیسک ) سندھ میں چھٹی سے آٹھویں کلاس کی تدریسی عمل کل بروز منگل سے شروع ہو گیا۔ تدریس کے آغاز کا فیصلہ
سندھ ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا گیا تھا ۔اجلا میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ چھٹی سے آٹھویں کلا س کی تدریس پچاس فیصد طلبہ کے ساتھ کی جائے گی ۔

وزیر تعلیم سند ھ سعید غنی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز کل بروز منگل پندرہ جون سے پچاس فیصد حاضری کے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں مزید بہتری آنے کی صورت میں پرائمری کلاسز 21 جون سے شروع کی جائیں گی۔ اسکولوں کے سارے عملے ویکسین لگوانا ہوگی ۔




































