
لاہور(تعلیم ڈیسک) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دئیے گئے ہیں اوقات کار
کا اطلاق پیر سے ہو گا۔ سی ای او لاہور پرویز اختر نے اسکول کے نئے اوقار کار جاری کر دئیے ہیں۔جس کے تحت 50 فیصد طالب علم ایک دن میں اسکول حاضر ہوں گے اور کوئی بھی طالب علم لگاتار دو دن اسکول نہیں آئے گا۔
اوقات کار کے مطابق نرسری سے مڈل تک کی طالبات کی کلاسز کے اوقات کار 7.15 سے 11.15 تک ہوں گے جب کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے اوقات کار 7.15 سے 11.45 تک ہوں گے۔نرسری سے مڈل تک طلبا کے اسکول کے اوقات کار 7.30 سے 11.30 تک ہوں گے جب کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کی کلاسز 7.30 سے 12 بجے تک ہوں گی۔تاہم کلاسز کے دوران کوئی بریک نہیں ہو گی۔
یاد رہے محکمہ تعلیم پنجاب نے 7 جون سے نجی وسرکاری اسکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ صوبے میں تمام سکولوں میں ہفتے میں 4 روز کلاسز ہوں گی، کلاسز میں 50 فیصد طلبا ایک دن اور 50 فیصد طلبا اگلے دن آئیں گے۔




































