
اسلام آباد(تعلیم ڈیسک):وفاقی نظامت تعلیمات نے پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک 7 جون سے سکول
کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نویں سے بارہویں جماعت تک کی کلاسیں پہلے سے ہی جاری ہیں۔
وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ تعلیمی اداروں کے اوقات کار 30 مئی کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں جاری کر دیئے گئے تھے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ بچوں کا سلیبس مکمل کروانے پر توجہ دیں۔ سلیبس مکمل کراتے ہوئے بچوں کی کمزوریوں کی نشاندہی کریں اور بہتر حکمت عملی سے ان پر قابو پایا جائے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پہلی سے آٹھویں کلاسز کے امتحانات کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔




































