
کراچی(تعلیم ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے ،بی کام
پرائیوٹ، بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن برائے بی اے ،بی کام اور بی ایس سی کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں07 جون2021 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔
طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 4500 روپے فیس کے ساتھ 07 جون2021 ءتک جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی کے لئے 1500 اور فیکلٹی کی تبدیلی کے لئے 1500 روپے فیس کے ساتھ انہی تاریخوں میں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،بینک الفلاح اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔
رجسٹریشن فارم ان ہی بینکوں سے 100 روپے کے عوض حاصل کرکے متعلقہ دستاویزات اور فیس واﺅچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کاﺅنٹرنمبر03 پر جمع کرائے جاسکتے ہیں، ایسے طلبہ جو 2019 ءیا اس سے قبل انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرچکے ہیں رجسٹریشن فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔




































