اسلام آباد( تعلیم ڈیسک)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2021ءکے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا ۔یونیورسٹی کی
نئی پالیسی اور تعلیمی سرگرمیوںکے سالانہ کیلنڈر کے مطابق پہلے مرحلے کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں ¾ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میںایک ساتھ 15جولائی سے جبکہ دوسرے مرحلے کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہوں گے۔
پہلے مرحلے کے تعلیمی پروگرامز میں میٹرک/ ایف اے ¾ سرٹیفیکیٹ کورسسز ¾ بی ایس)فیس ٹو فیس(¾ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامزشامل ہوں گے۔دوسرے مرحلے میں بی اے )ایسوسی ایٹ ڈگری( /بی ایس/بی ایڈ پروگرامز شامل ہوں گے۔
طلباءکو مطلع کیا جاتا ہے کہ یونیورسٹی نے حال ہی میں اپنی تمام تعلیمی ، تدریسی اور انتظامی امور آن لائن سسٹم پر منتقل کردئیے ہیں ، اس لئے ڈیجٹلائزیشن کے تحت میٹرک اور ایف اے پروگراموں سمیت تمام تعلیمی پروگراموں کے داخلے آن لائن ہوں گے طلبہ کو داخلہ فیس بھی آن لائن جمع کرانے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، جاز کیش ، ایزی پیسہ اور یو پیسہ کی موبائیل ایپ *786#USSDسٹرنگ/ریٹیلر ایجنٹ/فرنچائزر اور موبی لنک ، ٹیلی نار ، یو بینک کی برانچز کے ذریعے بھی طلبہ داخلہ فیس جمع کراسکیں گے۔تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس بھی آن لائن دستیاب ہوں گے۔