
کراچی(تعلیم ڈیسک)جامعہ کراچی میں پہلی مرتبہ ایم فل ،پی ایچ ڈی ،ایم ایس اور ایم ڈی کے داخلوں کا مرحلہ انٹرپرائز ریسورس
پلاننگ سسٹم(ای آرپی سسٹم)کے ذریعہ مکمل ہوگیا ہے ۔پاکستان میں سرکاری جامعات کی اکثریت اپنے روزمرہ کے اموردستی نظام کے تحت سرانجام دیتی ہیں ،لیکن جامعہ کراچی ملک کی ان چند جامعات میں سے ہوگی جو عصر حاضرکے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ای آرپی سسٹم پر عملدرآمد کو یقینی بنارہی ہے اور اگلے مرحلے میں جامعہ کراچی کے دیگر شعبہ جات کو بھی ای آرپی سسٹم پر منتقل کردیا جائے گا۔
یہ بات ای آرپی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر عمران صدیقی نے ایم فل، پی ایچ ڈی داخلوںکے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ نظام کے تحت کمپیوٹرائزڈ رول نمبر اور اسمارٹ کارڈ کے اجراء، طلباوطالبات کی حاضری، فیس کی ادائیگی اور امتحانات کے انعقاد کا کام تیزی سے مکمل ہوگابلکہ والدین کو بذریعہ ایس ایم ایس طلباءکی حاضری سے بھی باخبر رکھا جا سکے گا۔
مذکورہ سسٹم سے طلباءکا امتحانی ریکارڈ باآسانی مہیا ہو سکے گا، نتائج بر وقت مرتب ہوں گے اور والدین کو امتحان میں اپنے بچوں کی کارکردگی آن لائن دستیاب ہوگی ۔ سمارٹ سسٹم سے حاضری کا خود کار ڈیٹا مرتب ہوگا جس کی اطلاع والدین کو بھی ہوگی۔فیس وا¶چر گھر بیٹھے حاصل کئے جا سکیں گے اورکسی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے طلباءکا بلڈ گروپ، گھر کا پتہ اور والدین کا رابطہ نمبر بھی سمارٹ کارڈ میں موجود ہوگا۔




































