
کراچی ( تعلیم ڈیسک)ثانوی تعلیمی بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت سائنس وجنرل گروپ(ریگولر) کے سالانہ عملی امتحانات
پریکٹیکل2021کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کے ناظم امتحانات سید محمد علی شائق نے بتایا کہ27جولائی سے 7 اگست 2021تک سالانہ عملی امتحانات لئے جائیں گے۔
بورڈ سے الحاق شدہ اسکول دیئے گئے شیڈول کے مطابق سالانہ عملی امتحانات لے کر 3 دن کے اندر امتحانی کاپیاں، حاضری شیٹ، اصل ایوارڈلسٹ اور دیگر سامان بورڈ کے پریکٹیکل سیکشن میں لازمی جمع کرائیں گے۔
پریکٹیکل کا سامان 13جولائی سے بورڈ آفس کے ایگزامینشن اسٹور سے صبح ساڑھے 9بجے سے شام4بجے تک جبکہ ہفتہ اور اتوار کو صبح10بجے سے سہ پہر2بجے تک حاصل کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق13جولائی کو نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد۔ 14جولائی کو گلبرگ، لیاقت آباد۔ 15جولائی کوجمشید ٹاو¿ن، گلشن اقبال۔16جولائی کو شاہ فیصل،لانڈھی، ملیر، بن قاسم۔ 17جولائی کو کورنگی، صدر، لیاری جبکہ 18جولائی کوکیماڑی، بلدیہ، سائٹ، اورنگی اور گڈاپ حاصل کر سکتے ہیں۔
اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ امتحانی سامان میٹرک بورڈ سے دی گئی تاریخوں میں مکمل ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے حاصل کر سکتے ہیں۔




































