کراچی(تعلیم ڈیسک ،خبر ایجنسی)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس فرسٹ
پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔
جاری کردہ نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی اریبہ فرید بنت فرید احمد سیٹ نمبر210106 نے 447 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ ایم طحہ کبیر ولد ناصر کبیر سیٹ نمبر210022نے 444 نمبرز کے ساتھ دوسری اور زائرہ خالد بنت محمد انور خالد سیٹ نمبر210246 نے441 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 253 طلبہ شریک ہوئے،250 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 03 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب98.81 فیصدرہا۔
بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی امِ ہانی بنت زاہد عثمان سومروسیٹ نمبر216099 نے 598 نمبرز کے ساتھ پہلی ،ملیحہ ناصر بنت ناصربیگ سیٹ نمبر216062 نے592 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ مستبشرہ احمد بنت احمد عبدالعلیم سیٹ نمبر216061 نے580 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔