
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود اور این سی او سی کی ہدایت پر انٹر بورڈ کمیٹی آف
چیرمین نے طلباءاور اساتذہ کے لئے خصوصی ہدایت نامہ تیار کرلیا ہے جو کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات 2021 کے انعقاد میں انتہائی مفید ثابت ہوگا-
ویڈیو ہدایت نامہ تمام بورڈز کے ساتھ June 22, 2021 کو شیئر کر دیا گیا تھا- ویڈیو ہدایت نامہ آئی بی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ، آفیشل یوٹیوب چینل اور آفیشل فیس بک پیج پر دستیاب ہے-سیکرٹری آئی بی سی سی عہددران نے کہا کہ یہ طلباء، والدین ،اساتذہ اور امتحانی عملے کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ ملک بھر میں انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن کے تمام تعلیمی بورڈوں کے امتحانات کے انعقاد کے لئے کورونا ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنائے، انفیکشن کے خطرہ کو کم کرنے کے لئے امتحانی سینٹرز کو جراثیم کش اور باقاعدگی سے صاف کیا جائے گا، طلباءسے سختی سے کہا گیا ہے کہ وہ امتحانی مرکز میں داخل ہونے کے دوران اور مرکز کے اندر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں
۔ طلباءکو وبائی امراض کے خطرے سے خود کو روکنے کے لئے ایک ایک کرکے امتحانی ہال چھوڑنا ہوگا، عملے اور طلبہ کے درجہ حرارت کو ہال کے داخلی مقامات پر چیک کیا جائے گا، دریں اثناءعملے کے ہر ممبر اور طلباءکو امتحانات میں بیٹھنے سے پہلے اپنے ہاتھوں کا صاف کرنا ضروری ہے۔ طلباءاور والدین کو بھی یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ طلباءکی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں صرف ویکسینیٹڈ سٹاف فرائض انجام دیں گے۔ امتحانی ہال میں پینے کے پانی کی سہولیات کی فراہمی کے لئے وزارت تعلیم نے ہر طالب علم کے لئے الگ الگ پینے کے گلاس کو یقینی بنایا۔




































