
کراچی(تعلیم ڈیسک)سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہونگی۔ترجمان محکمہ تعلیم نے کہا ہے
کہ اسٹیرنگ کمیٹی میں چھٹیاں نہ کرنے سے متعلق فیصلہ ہوا۔ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق درجہ حرارت زیادہ بڑھنے کی صورت میں موسم گرما کی چھٹیاں کی جاسکتی ہیں۔
دوسری جانب صوبے بھر میں دسویں جماعت کے امتحان 5 جولائی اور بارہویں کے امتحان 26 جولائی سے شروع ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نویں کے امتحانات دسویں کے اور گیارہویں جماعت کے امتحان بارہویں کے بعد ہوں گے۔




































