
اسلا م آباد(تعلیم ڈیسک)ملک بھر میں جاری غیر معمولی گرمی کی وجہ سے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے
اوقات کار کم کر دیے گئے ۔اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے پیرسے جمعرات تک صبح 7 سے دن 11 بجے تک کھلیں گے، جب کہ ایوننگ شفٹ والے تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کو کھلیں گے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ایک گھنٹہ جلد کھولے جائیں گے اور 11 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں رہیں گی۔ تعلیمی اداروں کو 50 فیصد بچے بلانے کی اجازت ہو گی۔اس سے قبل تعلیمی اداروں کے اوقات کارصبح 8 سے دوپہر ایک بجے تک تھے۔




































