گورنمنٹ نیوعلی گڑھ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹنڈوآدم میں یومِ اقبال کی تقریب

ٹنڈوآدم ( نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام ) گورنمنٹ نیو علی گڑھ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹنڈوآدم میں یومِ اقبال کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی ۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک فوج کے کرنل الیاس عباسی تھے،جبکہ پروگرام کالج کے پرنسپل پروفیسر قربان علی سیال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا

تقریب میں ڈی ایس پی ٹنڈوآدم عطا محمد ڈاہری، ایس ایچ او ذوالفقار پائ، پولیس افسران، اسسٹنٹ مختار کار ایاز کیریو، پاک فوج کے کیپٹن عبدالوہاب فوجی افسران و جوانوں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

پروگرام میں طلباء کے مابین یوم اقبال کی مناسبت سے تقریری اور کلام اقبال کا مقابلہ منعقد ہوا اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو افواج پاکستان کی طرف سے تحائف پیش کیے گئے۔

 تقریب سے محترم کرنل الیاس عباسی، پروفیسر قربان علی سیال، پروفیسر غلام مصطفیٰ تبسم، پروفیسر عبداللہ اندھڑ،پروفیسر احمد جبران غوری، پروفیسر احمد بلال غوری اور پروفیسر ابرار بیگ نے خطاب کیا۔

قومی ترانہ تمام حاضرین نے یک زبان کھڑے ہو کر پڑھا اور پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے پورا ہال گونج اٹھا،

پروفیسر قربان علی سیال نے معزز مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور یوم اقبال کے حوالے سے بہترین تقریر پیش کی, پروگرام میں کالج کے پروفیسرز اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 مہمان خصوصی محترم کرنل الیاس عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ افواج پاکستان اور پاکستانی عوام آج ملکر پورے ملک میں مفکر اسلام علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ یقیناً آج اقبال کے پیغام امت مسلمہ کی وحدانیت اور خودی و خودداری کو عام کرنے اور اس پر عمل کرنے کی اشدضرورت ہے اقبال کا پیغام سرحدوں کا پابند نہیں ۔وہ امت مسلمہ کا اثاثہ ہیں وہ مفکر اسلام ہیں وہ بندہ مومن کا حقیقی روپ ہیں، ان کی شاعری میں اللہ کی وحدانیت، عشقِ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اسلاف کے کارنامے بڑے دلسوز، دل گدازاور سبق آموز انداز میں بیان کیا گیا ہے اقبال نے جو علیحدہ مسلم وطن کا خواب دیکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ الہ آباد کے خطبے میں واضح کردیا تھا دشمن نے بڑے نقشے بنائے اور اس ارض پاک کو توڑنے کی بڑی سازشیں تیار کیں اور کررہے ہیں مگر وہ بھول گئے کہ پاک آرمی کا جوان و افسر بھرتی ہی شہادت کی آرزو لیکر ہوتا ہے، افواج پاکستان اور پاکستانی قوم نے ملکر دشمن کا ہر محاظ پر مقابلہ کیا ہے اور آگے بھی ملکر دشمن کو شکست فاش دینی ہے اور پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانا ہے افواج پاکستان دشمن سے نبردآزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم نے علی گڑھ کالج کاانتخاب بڑا سوچ سمجھ کر کیا ہے اسکی بڑی تاریخ ہے انشاءاللہ یہاں کے طلباء اور اساتذہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اپنی ہر ممکن کوشش کریں گے ،نہ صرف اس کالج کے لیے بلکہ پورے پاکستان کے غیور، باہمت اور غیرت مند جوانوں کے لیے، کالج کے طلباء کی کھیلوں کی سرگرمی کے لیے کیش پرائز اور بہترین انداز میں پروگرام چلانے، لہو گرمائے رکھنے اور بہترین کمپیئرنگ کرنے پر پروفیسر احمد بلال غوری کو کیش انعام دیا۔جبکہ پروفیسر غلام مصطفی تبسم نے مہمانِ خصوصی کو اپنی ذاتی تصانیف پیش کیں۔

 

شہر شہر کی خبریں

پی جے سی اے کی جانب سے جاپانی قونصل خانے کے عہدیداران کے اعزاز میں الوداعی و استقبالیہ ظہرانہ

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاپان کے قونصل خانے

... مزید پڑھیے

الخدمت خواتین کے تحت انٹرن شپ پروگرام مکمل ،طالبات میں اسناد تقسیم

کراچی ( نمائندہ رنگ نو) الخدمت خواتین کے تحت طالبات کیلئے ایک ماہ کا انٹرن شپ پروگرام مکمل ،ان ٹرن شپ پروگرام کا اہتمام فیشن ڈیزائننگ و ڈریس میکنگ لیول ٹو کے

... مزید پڑھیے

تھیلیسیمیا موذی مرض ہے ، سرکاری یانجی ہسپتال میں مکمل علاج دستیاب نہیں :پروفیسر ڈاکٹر عمران امین

کراچی( نمائندہ رنگ نو) جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمران امین نے کہا ہے کہ

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کی درخواست پر روکا گیا: ٹرمپ کا بڑا انکشاف

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر ایک فیصلہ کُن حملہ پاکستان کی بعض اہم شخصیات کی درخواست پر روکا گیا۔ ان

... مزید پڑھیے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

حضرت ہاجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ یقینِ کامل کی روشن مثال (نگہت فرمان)

نگہت فرمان

حضرت ہاجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک نام نہیں، یقینِ کامل کی وہ روشن مثال ہیں جن کی جدوجہد،تگ

... مزید پڑھیے

ملیں ماہتاب و نجوم اگر تو میں روشنی سے لکھا کروں (بلاک)

  صفورا جبین

تمام عبادات نماز روزہ حج زکوٰۃ قربانی کا ایک ہی مقصد ہے ،اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا ۔اللہ نے خود قرآن میں سکھایا  ۔

... مزید پڑھیے

وَاذْكُرُوا اللّٰهَ فِي أَيَّامٍ مَّعْدُودَاتٍ (ثمینہ الیاس)

ثمینہ الیاس

(گنتی کے چند دن — حج کا روحانی پیغام)

قرآنِ مجید کی یہ آیت انسان کو ایک گہرے احساس کی طرف متوجہ کرتی ہے کہ زندگی کے کچھ

... مزید پڑھیے