کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کی جانب سے” فارمیسی انٹرن شپ پروگرام “ 2021کیلئے مرکزی آفس میں انٹری ٹیسٹ
منعقد کیے گئے،جس میں مختلف نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کے 200طلبہ وطالبات شریک ہوئے ۔
الخدمت” فارمیسی انٹرن شپ پروگرام “کےتحت ہر سال انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کرتی ہے،جس کا مقصد فارمیسی کے شعبے سے دلچسپی رکھنے والے طلبہ وطالبات کو اس انٹرن شپ پروگرام میں شامل کرنا ہے، تاکہ یہ طلبہ وطالبات اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں اورانہیں فارمیسی کے شعبے میں بھرپور مواقع میسر آسکیں۔
انٹری ٹیسٹ کے دوران الخدمت کراچی کے منیجرایچ آرڈپارٹمنٹ فرید احمد اورمنیجر الخدمت فارمیسی سروسزشاہینہ شجاعت بھی موجود تھیں ۔
طلبہ وطالبات کی جانب سےالخدمت کی اس کاوش کوسراہا گیا اور امید ظاہرکی گئی کہ وہ امتحان میں کامیابی حاصل کرکے وہ” فارمیسی انٹرن شپ پروگرام“ کا حصہ بن سکیں گے۔انٹری ٹیسٹ پاس کرنے والے طلبہ وطالبات کو الخدمت کی فارمیسی سروسز میں انٹرن شپ کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
دریں اثنا ءڈائریکٹر فارمیسی سروسز سید جمشیداحمد نےکہا کہ ٹیسٹ میں کامیاب طلبہ وطالبات کو انٹرن شپ کے دوران فارمیسی، کمپاؤنڈنگ ،مارکیٹنگ اورانڈسٹریز کے دورے کروائے جائیں گے۔ الخدمت انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے فارمیسی کے طلبہ وطالبات کی شعبے میں استعدادکار کو بڑھا نا چاہتی ہے تاکہ انہیں شعبے میں وسیع مواقع مل سکیں۔