اسلام آباد( ویب ڈیسک) ملک بھر میں 100 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے، کورونا وائرس میں کمی کے بعد
این سی او سی نے تعلیمی ادارے کھولنے کے احکامات جاری کئے تھے، ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں۔
پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے ریگولر بنیادوں پر کھول دئیے گئے ہیں، اور تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی 100 فیصد تعداد حاضر ہوئی، اسکولوں میں کلاسز ہفتے کی ساتوں دن ہوا کریں گی، اب تمام تعلیمی اداروں میں کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد کیا گیا، تمام تعلیمی اداروں میں طلبہ گروپ کی بجائے سو فیصد حاضری کے ساتھ کلاسوں میں آئیں گے۔
سندھ بھر میں بھی طلبہ سمیت اساتذہ و غیر تدریسی عملہ کی 100 فیصد حاضری کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔تعلیمی اداروں میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے طالبعلموں کی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔