
حیدرآباد (تعلیم ڈیسک) ناظم سالانہ امتحانات جامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر سراج الحق کاندھڑو کی جانب سے ایل ایل بی حصہ
اول کے سالانہ امتحانات 2019کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق ایل ایل بی پارٹ اول کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 2709 طلبانے حصہ لیا، جن میں سے 2060 امیدوار کامیاب اور 391 امیدوار فیل قرار دیے گئے ہیں ۔ 109 امیدواروں کو غیر حاضر قرار دیا گیا ہے تاہم 148 امیدواروں کے نتائج مختلف اسباب کی بناپر روک دیے گئے ہیں۔ ایک امیدوار کو پہلے سے ہی پاس قرار دیا گیا ہے امتحانات میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 76.04 فیصد رہا۔




































