
کراچی(تعلیم ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت نہم سائنس گروپ (ایس ایس سی پارٹ ون) کے سالانہ امتحانات برائے
سال 2021کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق رواں برس سائنس گروپ میں 157255طلبہ و طالبات رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 153417طلبہ و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے، امتحانات میں شامل ہونے والوں میں 82143طلبہ اور 71274طالبات شامل تھیں، جبکہ غیر حاضر طلبہ و طالبات کی تعداد 3838رہی۔
تمام پرچوں میں کامیاب طلبہ و طالبات کی تعداد 145949 رہی اور کامیابی کا تناسب 95.13فی صد رہا،اسی طرح ایک پرچے میں 917، دو پرچوں میں 86، تین پرچوں میں 347طلبہ و طالبات ناکام ہوئے جبکہ تمام پرچوں میں 6118طلبہ و طالبات فیل قرار پائے ہیں۔
طلبہ و طالبات نویں جماعت کے یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk اور ایس ایم ایس سروس bsek لکھ کر اسپیس دیں اور اپنا رول نمبر لکھ کر 8583پر بھیج کر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔




































