
کراچی ( تعلیم ڈیسک)جامعہ کراچی نے بی ایس فرسٹ اور بی ایس تھرڈ ایئر مارننگ پروگرام میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے
داخلوں کی فہرستیں جاری کردیں ،داخلہ فیس04 تا10 جنوری تک جمع کرائی جاسکتی ہیں، جبکہ کلیم فارم 04تا06 جنوری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطا بق ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس04 تا10 جنوری تک صبح10 تا3بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واﺅچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال میں قائم داخلہ کمیٹی کاﺅنٹرز سے تصدیق کرانے کے بعدجمنازیم ہال میں واقع بینک کاﺅنٹر پرہی اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے




































