
کراچی(تعلیم ڈیسک)جامعہ کراچی کے رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹرعبدالوحیدکے مطابق سالانہ جلسہ تقسیم اسناد2020-2021 ءمیں شرکت
کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں14 جنوری2022 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔
رجسٹریشن کے لئے درخواست فارم جامعہ کراچی کی ویب سائٹ www.uok.edu.pk پر دستیاب ہیں۔رجسٹریشن فارم کی متعلقہ شعبہ جات کے صدور، ڈائریکٹرز اور جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع ڈپٹی رجسٹراراکیڈمک کے کاﺅنٹرسے تصدیق کرانے کے بعد7500 روپے کے فیس واﺅچر کی جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک الفلاح کے برانچ پر ادائیگی کے بعد باقاعدہ پرُ شدہ رجسٹریشن فارم مع فیس واﺅچر 10:00 بجے صبح تادوپہر ایک بجے تک (جمعہ 12:00 بجے تک) اولڈ ایڈمنسٹریشن بلاک فرسٹ فلور ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک آفس میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔




































