
اسلام آباد(تعلیم ڈیسک) علامہ اقبال اوپن ےونےورسٹی کے سمسٹر خزاں 2021ءمیں پیش کئے گئے۔ فیس ٹو فیس )بی ایس/ایم ایس سی/ایم فل اور پی ایچ ڈی
پروگرامز کے فائنل امتحانات 6جنوری سے یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقد ہوں گے ۔
طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کی جارہی ہیں۔رول نمبر سلپس اورڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور طلبہ کے پورٹل پربھی فراہم کی جارہی ہیں۔کنٹرولر امتحانات نے طلبہ کو امتحانات کے بارے میں مزید تفصیلات کے لئے اپنے متعلقہ شعبہ جات سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ ڈیجٹلائزیشن کے تحت یونیورسٹی کے سبھی امور منظم ہوچکے ہیں، داخلوں سے لے کر امتحانات تک تمام تعلیمی سرگرمیاں بروقت اور تعلیمی کیلینڈر کے مطابق منعقد ہوتی ہیں، سمسٹر خزاں 2020ءکے فیس ٹو فیس امتحانات بھی 6جنوری سے شروع ہوئے تھے۔




































