
کراچی(تعلیم ڈیسک)جامعہ کراچی نے ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کردی۔ طلبہ 28تا30 دسمبر تک کلیم فارم جمع کراسکتے ہیں
۔انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق تعلیمی سال 2022 کے لئے داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کردی گئیں،جن پروگرامز کی داخلہ فہرستیں جاری کی گئیں ہیں ۔ان میں ڈاکٹر آف فارمیسی،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی،بی ای، بی ایس فرسٹ ایئر،بی ایس تھرڈ ایئر اور بی ایڈ(آنرز)پروگرام شامل ہیں۔طلبہ اپنے حتمی نتائج اپنے پورٹل پر دیکھ سکتے ہیں۔
ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس04 تا10 جنوری 2022 تک جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ داخلہ فیس جمع کرانے کے اوقات کار،مقام اور طریقہ کا ر کا اعلان 02جنوری 2022 کو کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ایسے طلبہ جو جاری کردہ داخلہ فہرستوں سے مطمئن نہیں ہیں وہ 28 تا30دسمبر تک اپنے آن لائن پورٹل سے کلیم فارم جمع کراسکتے ہیں۔کلیم فارم داخلہ فہرست کی کلوزنگ پرسنٹیج اور ٹیسٹ اسکور کو مد نظر رکھتے ہوئے جمع کرائیں۔




































