
کراچی(تعلیم ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کےمطابق ایل ایل بی سال دوئم اوربی اے ایل ایل بی (آنرز)سال اول
ودوئم سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نتائج کے مطابق ایل ایل بی سال دوئم کے امتحانات میں 937 طلبہ شریک ہوئے،412 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 525 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 43.97 فیصدرہا۔بی اے ایل ایل بی (آنرز)سال اول کے امتحانات میں 103 طلبہ شریک ہوئے،91 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 12 طلبہ ناکام قرارپائے۔
کامیابی کا تناسب 88.35 فیصدرہا۔بی اے ایل ایل بی (آنرز)سال دوئم کے امتحانات میں 78 طلبہ شریک ہوئے،54 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 24 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 69.23 فیصدرہا ہے۔





































