
کراچی(تعلیم ڈیسک)جامعہ کراچی نے ایل ایل بی سال آخر اوربی اے ایل ایل بی(آنرز)سال آخرکے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم امتحانات
جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایل ایل بی سال آخر کے امتحانات میں ایس ایم گورنمنٹ لا کالج کی صالحہ بیگ بنت محمد محبوب بیگ سیٹ نمبر43396 نے 1467 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ گورنمنٹ اسلامیہ لا کالج کے سعید الرحمن ولد فیض الرحمن سیٹ نمبر43293 نے 1430 نمبرز کے ساتھ دوسری اور ایس ایم گورنمنٹ لا کالج کی ثانیہ زبیر بنت زبیر بن محمود نے 1420 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات میں 510 طلبہ شریک ہوئے،96 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 257 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔
کامیابی کا تناسب 69.22 فیصدرہا۔بی اے ایل ایل بی(آنرز)سال آخر کے امتحانات میں ایس ایم گورنمنٹ لا کالج کی سروراوڈھوبنت ڈاکٹر غلام قادر اوڈھوسیٹ نمبر40848 نے 2049 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ عامر رضا ولد پرویز احمد سیٹ نمبر40807نے 2036 نمبرز کے ساتھ دوسری اور محمد سعید ولد محمد یاسین کوندھارسیٹ نمبر40819 نے 2010 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 52 طلبہ شریک ہوئے،27 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 22 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 94.23 فیصدرہا۔





































