
کراچی(تعلیم ڈیسک)سندھ میں گرمی کی شدید لہر کے باعث انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے اوقات تبدیل کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔ سیکریٹری بورڈ اینڈ
یونیورسٹیز سندھ کی جانب سے انٹر میڈیٹ امتحانات کے اوقات کار کی تبدیلی کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اب صبح 9 بجے سے دن 12 بجے تک لیے جائیں گے ،جبکہ حیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ، میرپور خاص اور شہید بے نظیر آباد میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات صبح ساڑھے 8 بجے سے دن 11 بج کر 30منٹ تک جاری رہے گا۔
جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ میں گرمی کی لہر کے پیشِ نظر اوقات تبدیل کرنے کا فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔سیکرٹری بورڈز اور جامعات سندھ محمد مرید راہموں نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے اوقات تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔





































