کراچی (تعلیم ڈیسک)جامعہ کراچی نے ایم اے سال آخرپرائیویٹ بین الاقوامی تعلقات اور معاشیات سالانہ امتحانات برائے 2019-20
کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
ناظم امتحانات ڈاکٹر سید ظفر حسین کےمطابق بین الاقوامی تعلقات سال آخر کےامتحانات میں بتول زہرابنت ذوالفقار انورسیٹ نمبر612208 نے 719 نمبرز کے ساتھ پہلی، رمشاکنول بنت محمد اقبال سیٹ نمبر612511 نے 717 نمبر کے ساتھ دوسری اور اسدعلی خان ولد محمد علی ارشد خان سیٹ نمبر611910 نے 702 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 892 طلبہ شریک ہوئے،292 طلبہ کوفرسٹ ڈویژن جبکہ 446 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرارپائے ہیں۔
کامیابی کا تناسب 82.74 فیصدرہا۔معاشیات سال آخر کے امتحانات میں عمارہ محمود بنت سید محمود حسن سیٹ نمبر610362 نے 601 نمبرز کے ساتھ پہلی،احمد رضا ولد ندیم اسماعیل سیٹ نمبر610067 نے 525 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ سید ہ مدحت اختربنت محمد اختر سیٹ نمبر610529 نے 520 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
امتحانات میں 592 طلبہ شریک ہوئے،ایک طالبعلم کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 192 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن اور دو طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا،جبکہ کامیابی کا تناسب 32.94 فیصدرہا۔