
کراچی(تعلیم ڈیسک) کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے تحت ایم بی اے(ڈیڑھ سالہ اورڈھائی سالہ) اورایم بی اے ایگزیکیٹو(ڈھائی سالہ ) پروگرامزمیں داخلوں
کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میںیکم جولائی 2022 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔
ہیومن ریسورس مینجمنٹ،مارکیٹنگ،اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس،سپلائی چین مینجمنٹ،فائنانس اینڈ انویسٹمننٹ اور پروجیکٹ اینڈ انڈسٹریل مینجمنٹ میں داخلے دیئے جا رہے ہیں ´۔خواہشمند طلبہ یکم جولائی2022 ءتک آن لائن داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ تمام معلومات مع آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئےپررابطہ کرسکتے ہیں۔





































