
کراچی(تعلیم ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق بی اے لاءسال اول ودوئم ضمنی امتحانات2020 ءاور ایل ایل ایم پریویس
سالانہ امتحانات برائے 2020 ءکے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔نتائج کے مطابق بی اے لاءسال اول کے ضمنی امتحانات میں دس طلبہ شریک ہوئے اور تمام طلبہ کامیاب قرارپائے۔
کامیابی کاتناسب 100.00 فیصدرہا،بی اے لاءسال دوئم کے ضمنی امتحانات میں 18 طلبہ شریک ہوئے اور تمام طلبہ کامیاب قرارپائے،کامیابی کا تناسب 100.00 فیصدرہا۔
ایل ایل ایم پریویس کے سالانہ امتحانات میں 35 طلبہ شریک ہوئے،23 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 12 طلبہ ناکام قرارپائے ،کامیابی کا تناسب 65.71 فیصدرہاہے۔





































