
کراچی(ویب ڈیسک)جامعہ کراچی نے ضمنی انتخابات کی وجہ سے پرچوں کی تاریخ تبدیل کردی ہے۔ بی اے اور بی ایس سی سال دوئم کے
27 جولائی کو ہونے والے پرچے اب 30 جولائی کو ہوں گے۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے اور بی ایس سی سال دوئم سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے 27 جولائی کو ہونے والے امتحانات اب 30 جولائی کو منعقد ہوں گے،تاہم امتحانی مراکز اور مقررہ وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ مذکورہ امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی ضمنی انتخاب کی وجہ سے کی گئی ہے۔رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی این اے 245 کی نشست پر ضمنی الیکشن 27 جولائی کو ہوگا۔





































