
کراچی(تعلیم ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی ڈی ایس سیکنڈ اور تھرڈ پروفیشنل ضمنی
امتحانات برائے 2021 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 07 طلبہ شریک ہوئے،06 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا، جبکہ ایک طالب علم ناکام قرارپایا۔
کامیابی کاتناسب 85.71 فیصدرہا،بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانا ت میں 14 طلبہ شریک ہوئے۔10 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 04 طلبہ ناکام قرارپائے ۔کامیابی کا تناسب 71.43 فیصدرہا۔





































