
حیدرآباد (تعلیم ڈیسک)جامعہ سندھ نے ملحقہ کالجز میں منعقد ہونے والے مختلف سالانہ امتحانات کیلئے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے
کی تاریخ میں 15اگست تک توسیع کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ناظم سالانہ امتحانات جامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر سراج الحق کاندھڑو نے مطلع کیا ہے کہ اے ڈی،آرٹس،ایکسٹرنل پروگرام، اے ڈی آرٹس، کامرس، سائنس و ہوم اکنامکس حصہ اول، ایم کام، ایم ایس سی، ایم اے پریویس و فائنل،پوسٹ گریجویٹ ریگیولر پروگرام کے امتحانات کے فارم 2ہزارروپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرانے کی تاریخ میں 15اگست تک توسیع کی گئی ہے۔





































