
کراچی(اتعلیم ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے اور بی ایس سی کے 25 اور26 جولائی 2022 ء
کو ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق بی اے اور بی ایس سی کے 25جولائی کو ملتوی ہونے والے پرچے اب یکم اگست جبکہ بی اے اور بی ایس سی کے 26 جولائی کو ملتوی ہونے والاپرچے اب 2 اگست 2022 ء کو منعقدہوں گے، امتحانی وقت اور مرکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔





































