سوشل میڈیا آسانی یاانسانی تباہی۔۔۔

بچپن سے پڑھا اورسنا بھی ہے کہ انسان کی زندگی کاانحصار ہوا،پانی ،مٹی اور آگ پر ہے،ان ہی عوامل کی بدولت انسان کی زندگی کامل اورکامیاب تصورکی جاتی ہے تاہم اگر آج کے دور میں ہم ان تمام عوامل کے

ساتھ انسانی زندگی کے لئے سوشل میڈیاکو بھی شامل کرلیں تو غلط نہ ہوگا۔یقیناًیہاں ان عوامل کے ساتھ سوشل میڈیا کو جوڑنا انتہائی مضحکہ خیز سی بات لگتی ہے،مگر ہم اس بات سے روگردانی قطعی نہیں کرسکتے کہ آ ج کے دورمیں سوشل میڈیاانسانی رگ وپے میں اس قدرسرائیت کرگیا ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہےجیسے اب انسان کی بقاء میں سوشل میڈیا لازم وملزوم ہوگیا ہے۔ اس کی اہمیت اور مقبولیت کا ا ندازہ اس بات سے بہ آسانی لگایا جا سکتا ہے کہ خواندہ لوگوں کے ساتھ کم تعلیم یافتہ اوراب توبالکل ہی ناخواندہ لوگ بھی ا س سےبھرپوراستفادہ کررہے ہیں ۔انہوں نے بھی اس ضمن میں ایک اسمارٹ فون کی خریداری کے بعد کسی سے بھی بنیادی معلومات  حاصل کرنے کے بعد اس کواپنی زندگی میں داخل کرلیا ہے اور سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپ جس میں فیس بک ،واٹس ایپ ،ٹوئیٹرسب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلی کیشنز ہیں ،وہ اب ہر خاص و عام استعمال کررہاہے ۔ سوشل میڈیا عام میڈیا کے مقابلے میں خاصا تیزاور استعمال کیا جانے والامیڈیم بن چکا ہے،کیوں کہ سوشل میڈیا پر استعمال کی جانے والی کسی بھی ایپلی کیشن کے استعما ل سے انسان صرف انٹرنیٹ کی دستیابی کے بعد بغیر کسی سرمایہ کاری کے اس کا حصہ بن جاتا ہے اس ہی کے ذریعے کسی بھی نوعیت کی معلومات ،خبریا کسی بھی قسم کامواد پل کی آن میں انسان نہ صرف حاصل کرلیتا ہے،بلکہ اپنی معلومات یا خبرکونشر بھی بہ آسانی کر لیتا ہے کیوں کہ یہ وہ واحد میڈیم ہے جس پرانسان کو اپنی بات اور پیغام دوسروں تک پہنچانے میں کوئی پابندی یا رکاوٹ نہیں اس کے مقابلے میں دوسرے میڈیا ہاؤسز مختلف پابندیوں اورپالیسیوں کے مجاز ہوتے ہیں۔

ان تمام مفید اور کارآمد باتوں کے باوجود سوال اب یہ ذہن میں سر ابھارتا ہےکہ کیا واقعی سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والی یہ چیزیں ا نسانی حیات کے لئے سود مند ہیں ،کیا موجودہ وقت اور دورمیں انسان اس سے بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنے لئے ارتقاء کا موجب بن رہا ہے ؟یا اسے کہیں اور کسی نہ کسی طوران دیکھے نقصان کا اندیشہ تو لاحق نہیں؟ یقیناًاس کے ذریعے انسان اپنے کام میں آسانیاں تلاش کررہا ہے تاہم تردد کیا جائے تو اس بات کا بھی ادراک ہوگا کہ یہ انسان کی ذات میں موجود محنت اور لگن جیسی خوبیوں اورعادت کو بھی وہ منجمد کرنے کا موجب بن رہا ہے ۔

معلومات کے مطابق اب ہرطرح کے کاروباری اداروں میں اپنے کا م اورپروگریس کو جانچنے اور اور اس سے متعلق کام کی موجودہ سطح کی معلومات کے لئے وہاٹس ایپ میں گروپ کے ذریعے اپنی میزپربیٹھے بیٹھے نتائج حاصل کیا جانا معمول بن چکا ہے،بڑے سے بڑا افسر اب موقع پر پہنچ کر اپنی آنکھوں سے سب دیکھنے کو ترجیح نہیں دیتا گروپ میں موجودہ دیگرملازمین لمحہ بہ لمحہ کارگزاری کی تصویر یا رپورٹ اپنے افسر کو پہنچادیتے ہیں اس سے وہ اپنے ایئرکنڈیشن کمرے میں بیٹھا مطمئن بھی ہوجاتا ہےاورکام کی کمی بیشی کے حوالے سے وہیں اپنے کمرے میں بیٹھا بیٹھا احکامات جاری کر دیتا ہے ۔ سمجھا اوردیکھاجائے توبسااوقات پرانی تصاویراور معلومات کے ذریعے متعلقہ افسر کو اس کے ماتحت کام کرنے والا عملہ بے وقوف بھی بنا رہا ہوتا ہے،جسے وہ سچ جان کر انہیں ستائشی انداز سے ان کے کام کو سراہارہا ہوتا ہے،جب یہ سب سہولیات انسان کی زندگی میں شامل نہیں تھیں تو تب ذاتی طورپر انسان عملی طور پر سونپے گئے امورروزانہ کی بنیادوں پر اپنے معمولات میں شامل کرکے متحرک رکھنے کے ساتھ ساتھ خود کو آگےبڑھانے کی تگ و دو میں بھی لگا رہتا تھا،اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ ان آسانیوں نے انسان کی صلاحیتوں کو منجمد کر دیا ہے،ان سے آگے بڑھنے کی جستجو اور لگن بھی رفتہ رفتہ چھین لی ہے ۔ تصاویر دیکھ کر اپنے پروگریس پر اطمینان حاصل کرلینادانش مندی نہیں ہے جب انسان موقع پر موجودہ ہو تو اسے کار گزاری کے ساتھ ساتھ وہاں ایسی کچھ خامیاں اور منفی عمل بھی اس کے مشاہدے میں آجاتا ہے جس کی روک تھام کروا کر وہ اپنے ادارے کو چھوٹے بڑے نقصان سے بھی بچا سکتا ہے ۔بہ ظاہر چھوٹی چھوٹی نقصان ہونے والی ان چیز وں کی لاگت کا تخمینہ لگایا جائے تومہینے کے آخر میں یہ ہزاروں میں جاپہنچتی ہیں۔اس سے نقصان یہ بھی ہورہا ہے کہ کاغذات کی صورت میں اپنے کام اور اس سے متعلق ریکارڈ کو فائلوں میں محفوظ رکھنے کا ایک پائیدار نظام رائج تھا جواب آہستہ آہستہ ان آسانیوں کی سبب مفقود ہوتا چلا جارہا ہے صرف انتہائی قیمتی اورضروری ریکارڈ ہی فائلوں میں محفوظ کیا جارہا ہے۔ہم یہ فراموش کر دیتے ہیں کہ واٹس ایپ  یا ا س جیسی کسی دوسری مصنوعی سہولت کی بناء پر ہم ایک وقت اور ایک ہی تاریخ میں تو معلومات حاصل کر لیں گےجب آج کا ریکارڈکی اگر ہم مہینے بھربعد ضرورت پیش آئی تو ہم انگلی کی مدد سے مہینے بھرکارگزاری سے گزرنے کے بعد مطلوبہ ہدف تک رسائی حاصل کرسکیں گے اور یہ بھی قوی امکان ہے کہ ہمیں ہماری مطلوبہ چیز مل بھی نہ سکےکیوں کہ موبائل کی میموری کے فل ہوجانے کے سبب ہم پرانی اور ناکارہ ڈیٹاڈیلیٹ کر دیتے ہیں جو کسی طورپر ہمارے لئے اس کڑے وقت میں کارآمد متصور نہیں کیاجا سکےگا۔

ان سہولیات کی عدم موجودگی سے بھی کچھ دہائیوں قبل ہر طرح کے نجی و سرکاری اداروں میں خط و کتابت اور اپنے کام کا ریکارڈ محفوظ رکھنے کا عمل بہ خوبی ہوتا تھا۔ کمپیوٹرسے پہلے ہم نے دیکھا بڑے بڑے ٹائپ رائٹرز پر ایک کلرک خط ٹائپ کرتا تھا بسا اوقات تو اسے ایک خط ٹائپ کرنے میں سارا دن گزر جاتا تھا کیوں کہ پورے صفحہ پر مشتمل خط میں افسرکی اپنی ہی کسی ایک لفظ کی غلطی پراسے وہ درست کرکے متعلقہ کلرک کو دیتا تھا جسے اسے از سر نو ٹائپ کرنا ہوتا تھا یعنی ایک کام کو دگنی محنت سے کیا جاتا تھا۔اس سے انسان بھی مطمئن ہوتا تھا کہ وہ اپنے فرائض کوذمہ داری سے ادا کررہا ہے پھر زمانے نے کروٹ لی دیوہیکل کمپیوٹر ایجاد ہواخط و کتابت میں مزید آسانی در آئی ٹائپ کئے گئے خط میں غلطی کو وہیں سے جا کر درست کرلیا گیا پورا خط دوبار ہ ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی یقیناًانسان کے لئے یہ وقت کی بہت بڑی کامیابی تصور ہوا ۔ ایک ادارے کے دفتر سے دوسرے ادارے کے دفتر تک خط لےجانے کے لئے نائب قاصد جسے آج حرف عام میں ’’ڈسپیچ رائڈر‘‘کہا جاتا ہے،اس کی مدد لی جاتی تھی وہ سائیکل بسا اوقات تو پیدل ہی مطلوبہ دفتر تک پیغام رسانی یاخطوط کی ترسیل کا سبب بنتا تھا بعدازاں انٹرنیٹ انسانی زندگی میں کسی خوش گوار تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند داخل ہوا اورپیغام رسانی کا یہ عمل ای میل میں تبدیل ہوگیا ۔ وقت کی بچت اس قدر ہوئی کہ دنوں کا کام چند گھنٹوں میں ہونے لگا اب اداروں میں نائب قاصد تو ہیں جو محض افسران بالا کو چائے پلانے کا کام سرانجام دے رہے ہیں، اسی طر ح ہم دیکھیں کہ ان آسانیوں کی بدولت ڈاک کا نظام بھی قدرے متاثر ہوا ہے اوراب ان کاکام صرف اور صرف سامان کی نقل و حمل تک ہی محدود ہوگیا ہے۔ ڈاک خانے کی عمارتوں کے باہر عارضی کیمپ بنائے وہ بزرگ شہری جو ڈاک ٹکٹ ،ڈاک لفافے اوراس سے متعلق دیگر کاغذات فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ ناخواندہ لوگوں کے خط لکھنے کا کام بھی سرانجام دیتے تھے، وہ سب کے سب ان تمام آسانیوں اور سہولیات کی بناپر عبث ہوکر قصہ پارینہ بن چکے ہیں اور اب سرکاری محکمہ ڈاک سے بھی لوگ اپنا سامان بھیجنے میں اجتناب برتتے ہیں اب پرائیویٹ سیکڑوں کی تعداد میں کورئیر کمپنیزوجود میں آچکی ہیں جومکمل حفاظت کے ساتھ سامان چوبیس گھنٹے میں متعلقہ فرد تک پہنچادیتے ہیں۔

جدیدیت پسندانہ رویئے اپنے لئے نئے سےنئے دروا کرتے رہے اور پھر رہی سہی کسر سوشل میڈیا کے آزادانہ استعمال نے پوری کردی اس نے انسان کواس قدرسہل پسند کردیا ہے کہ اب وہ جنبش کرنے تک سے اجتناب برتتے ہیں اس سے کسی کو انکار نہیں کہ یہ بہترین اور وقت کی اہم ضرورت ہے اس کو استعمال ضرور کیا جائے مگر ایک دائرے کار میں رکھ کر اگر اس کو مکمل طورپر اوڑھنابچھونا بنا لیا تو یہ انسان کو اس قدر منجمد کر دے گاکہ ان میں موجود مخفی صلاحیتیں جمود کاشکار ہو کر ان کو معذور جیسابنا کر انہیں تباہی کی جانب گامزن کر سکتی ہیں ،کیوں کہ کسی بھی معاملے میں چاہے وہ انسان کے مثبت یہ منفی رویئے ہوں یا پھر عہدحاضر کی سہولیات ان سب کی انتہاپسندی انسان کے لئے مضرصحت ہے اور کسی بھی مضر صحت چیز سے انسان خود کوبچا کراپنے اوپر رحم کر سکتاہے۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے