پولیس کا ہےفرض ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فہیم زیدی

اس میں کوئی دورائے نہیں کہ آج کا نوجوان کل کے مقابلے میں زیادہ باصلاحیت اورہنرمند ہے اور وہ شبانہ روز انتھک محنت کے ذریعے معاشرے

میں اپنا مقام بنانے اورکائنات کوتسخیرکرنے کی حتی المقدور کوششیں کرتا رہتا ہے۔عہدحاضرگلوبل ولیج متصورکیا جاتاہے کیوں کہ اب پوری دنیا ایک کلک پرسمٹ آئی ہے۔ پل کی چوتھائی میں دنیا کے کسی بھی کونے یا کسی بھی نوعیت کی معلومات اب اپنےکمرے میں ہی مقید رہ کراس تک رسائی حاصل کرلیناعام ہو چکا ہے۔انٹرنیٹ یا اس سے متعلق کسی بھی سہولت نے انسانی حیات کواس قدرآسان کردیا ہے کہ چند ثانیوں ہی میں نتائج انسان کی اپنی میزپرحاصل ہوجاتے ہیں اورآج کا پڑھا لکھا نوجوان طبقہ جدیدیت کے اس دور میں عہد حاضرکی ان سہولیات کی بدولت دوررس نتائج حاصل کرنےمیں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتا،اس میں موجود جذبہ اورتوانائی اس کو اس قدر متحرک کر دیتا ہے کہ وہ کسی بھی معاملے میں مطلوبہ ہدف کی تکمیل کے بعد کسی نئے رخ کی جانب بڑھ کرنئےامرکو انجام دے کر خود کوتسخیرکرنےکےدرپےنظرآتا ہے ایسا ہی کچھ پچھلے دنوں میڈیا کے ذریعے ہمیں سافٹ ویئرانجینئر مدثرحسین نامی نوجوان جن کا تعلق سندھ کے شہرسکھر سے ہے ان کے بارے میں آگاہی ہوئی کہ انہوں نے ٹرینوں کی آمدروفت سےمتعلق ویب سائٹ بھی تیارکی ہے جس میں ٹرین موجودہ وقت میں کہاں موجود ہے، کتنے عرصے میں کتنا سفر طے کرچکی ہے اورمطلوبہ ریلوے اسٹیشن تک کب تک پہنچ جائےگی جیسی معلومات آپ اپنی موبائل اسکرین یا کمپیوٹراسکرین پردیکھ سکیں گے اورآپ کو قبل از وقت ریلوے اسٹیشن پہنچ کراپناوقت برباد کرنے کی ضرورت نہیں رہےگی اس کے علاوہ ان کی سافٹ ویئر کمپنی یونائیٹڈ اسٹیٹ امریکا کےایک اسپتال کے لئے ایک سوپچاس ملین روپے کی لاگت سے ایک ایپ ڈائزین کی ہے جووہ بغیر کسی معاوضہ کے پاکستان حکومت کو بھی دینا چاہتے ہیں۔

علاوہ ازیں قابل ذکراورخوش آئند بات یہ ہے کہ انہوں نے بغیرکوئی معاوضہ وصول کئے اپنی جیب سے آئندہ چند روزمیں سندھ پولیس کے لئے1.5ملین روپے مالیت کی ایک ایسی ویب سائٹ لانچ کرنے والے ہیں جس کے استعمال سےکوئی بھی شہری گھربیٹھے آن لائن اپنی شکایت اس ویب سائٹ کےذریعےمتعلقہ تھانے میں د رج کرو ا سکتا ہے۔متاثرہ شخص کوتھانے آنے کی تکلیف بھی اٹھانانہیں پڑے گی جس میں شکایت سےمتعلق متعدد آپشن بھی دیئےگئےہیں ۔اس میں مختلف ممالک کے قونصل خانوں کی سیکورٹی اور فوری رسپانس کا آپشن بھی رکھا گیا ہے اس ایپ کے ذریعے کراچی میں دنیا بھر کے قونصل خانے چند منٹ میں پولیس کی مددحاصل کرسکیں گے اوراس ایپ کو گوگل سے منسلک کردیا گیا ہے۔

سندھ پولیس کےسربراہ ایڈیشنل آئی جی کی خواہش بھی ہے اوروہ بھی چاہتےہیں کہ کراچی کےعوام کےلئے کچھ ایسی سہولت فراہم کی جائےکہ بیٹھے لوگ اس سے استفادہ کریں ،کیوں کہ عام شہری اپنی جائزشکایت بھی پولیس اسٹیشن لے جاتے میں خوف زدہ ہوتے ہیں کہ مبادا پولیس ان کی مدد کرنے کےبجائے کے لئے پریشانی کا موجب نہ بنے کیوں کہ تھانوں میں موجود اہلکاروں کی اس قسم کی شکایتیں عام ہیں۔کسی بھی واردات کی صور ت میں اب شہریوں کو ون فائیو(15) کےعملے کے مختلف سوالات ان کی کنفرمیشن میں وقت ضائع نہیں کرنا پڑے گابلکہ ابتدائی اورفوری رپورٹ پاکستان ہی میں نہیں دنیا کےکسی بھی

ملک میں بیٹھ کردرج کرائی جا سکےگی۔ایپ میں رجسٹریشن کراتےوقت شہری کا موبائل فون نمبر،شناختی کارڈ نمبراورپتہ محفوظ ہوگا ،ایپ میں اندراج کرتے ہی متعلقہ تھانے سی پی ایل سی،دیگراداروں اورمتعلقہ ایس ایس پی کےدفترکوموصول ہوجائےگی اورضلعی سطح پر وکٹم سپورٹ سروس ڈیسک شکایات کو مانیٹر کرے گی ،شکایت درج ہوتے ہی متاثرہ شہری سے متعلقہ تھانے کا رابطہ ہوگا۔یقیناًاس سہولت سے پولیس کو بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس ایپلی کیشن کی مدد سے جرائم کا ریکارڈ رکھنے میں بھی مددملے گی ۔

ایسے میں عام شہری کو گھر بیٹھے سہولت فراہم کرنے سے متعلق یقیناًآئی جی کی یہ بہت اچھی اورتعمیری سوچ بھی ہے مگراب اس بات کے بعد ذہن میں یہ سوال سرابھارتاہے کہ عام شہری اپنی شکایت گھر بیٹھے ہی کیوں درج کروائیں وہ اپنی رپورٹ کے لئے تھانے کیوں نہ پہنچیں درحقیقت توپولیس کامحکمہ عام شہریوں کے لئے اس قدر مہربان اورشفیق ہونا چاہئے کہ وہ ببانگ دہل اپنے کسی بھی مسئلے یا شکایت کے تدارک کے لئے چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت وہاں پہنچ کر اپنے مسئلے کے حل کو یقینی بنا سکیں ۔

بدقسمتی سے یہ محکمہ جس کا نام پولیس ہے اگر اس لفظ پولیس کو ہم انگریزی میں ان کے مفہوم کوپڑھیں تووہ پوری دنیا میں کچھ اس طرح بنتا ہے

P : Polite

O : Obedient

L : Loyal

I : Intellignet

C : Courageous

E : Efficient

یہ تمام خوبیاں اگر اس محکمہ میں موجودہ ہوں توکیوں ایک عام شہری تھانے جانے میں خوفزدہ نظر آتا ہے،کیوں وہ اسے اپنے لئے ہیرو سمجھنے کے بجائے ایک ولن کے طورپراپنے ذہن میں رکھنے پر مجبور ہے یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں یقیناًایساہی ہے پولیس محکمہ ایک عام شہری کے کام آنے کے بجائے ان کے لئے پریشانی کا سبب بنتاہے اگرکوئی شہری اپنے گھر چوری ،نقب زنی ، رہزنی یا اس جیسی دیگرکسی واردات کی شکایت درج کروانے وہاں پہنچتا ہے تواس شہری کی مدد کرنے کے بجائے اسے حیلے بہانوں سے پریشان کیا جاتا ہے بسا اوقات تو اس پریشان حال شخص تک سے رشوت تک طلب کر لی جاتی ہے۔قتل و غارت گری کوفی الحال ایک طرف رکھ کرہم بات کرتے ہیں کہ کراچی شہرمیں اسٹریٹ کرائم اپنے عروج پر ہے کراچی کا کون سا علاقہ ایسا نہیں جہاں جرائم پیشہ افراد نے لب سڑک چلتے ہوئے یا موٹر سائیکل سواروں کواسلحہ کے زور پران سے نقدی اور موبائل فون چھین لینے کا معمول اپنا وطیرہ نہ بنا لیا ہوایسے میں متاثرہ شہری تھانے پہنچ کر شکایت درج کروانے سے اجتناب برتتا ہے کیوں کہ ان کے ذہن میں اس وقت یہی ہوتا ہے کہ اس کی وہاں کم سنی جائے گی اسے مختلف حیلوں سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا ، اسے وہاں اسے اس کی مدد کے بجائے بے سروپاسوالات کا سامنا کرنا پڑے گا اس سے اس طرح کا رویہ روا رکھاجائے گا کہ اسے خودپریہ گمان ہونے لگے گا کہ مبادا رہزن وہ خود ہی ہے ،ہونا تو ہی توچاہئے تھا کہ پولیس کے مقبول ترین سلوگن ’’پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی ‘‘ کے تحت تھانے پہنچنے والے پریشان حال متاثرہ شخص کو مثبت اندازمیں عزت وتکریم کے ساتھ پاس بیٹھا کہ اس کی شکایت کو نہ صرف سنا جائے بلکہ اسے یہ یقین دلا کر رخصت کیا جائے کہ ہم متعلقہ علاقے میں گشت پرمعمورپولیس موبائل اطلاع دے رہے ہیں جیسے ہی کوئی مشکوک شخص انہیں نظرآئے گا اسے پکڑاس سے پوچھ گچھ کیا جائے گی اگر وہ واقعی کوئی ڈاکو ہے تو اس کا سامان واگزار کرانے کے ساتھ ملوث شخص کوسخت سے سخت سزا بھی دی جائے گی ۔ تھانے میں موجود اہلکارکے اس مشفق رویئے سے ایک عام شہری کا پولیس پر اعتماد بھی بڑھے گا اورمطمئن اورتسلی کے ساتھ اپنے گھر جا سکے گا کہ متعلقہ تھانے میں اس کے ساتھ اچھے برتاؤ کے ساتھ نہ صرف اس کی شکایت سنی بلکہ عملی طور پر اسے حل کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اکثر ہم نے دیکھا ہے کہ اور شاہراؤں اورمختلف علاقو ں میں پولیس موبائل میں گشت پرمعمور پولیس اہلکارچھوٹے دکانداروں کے پاس کھڑے صرف اس بات پربھتہ وصول کررہے ہوتے ہیں کہ اس نے اپنی دکان کی حدود سے چند فٹ مزید آگے تجاوزات کر رکھی ہوتی ہے اور یہ بھی مشاہدہ ہے کہ اکثر پولیس اہلکاروں کی شرٹ کے دو بٹن اس طرح کھلے ہوتے ہیں کہ ان کے اس گریبان کھلے انداز سے ایسا کہیں محسوس نہیں ہوتا کہ عام شہروں کے ’’محافظ‘‘ ہیں ۔کاندھے پر رائفلیں لٹکائے ،بے ہنگم اور بڑی بڑی مونچھوں کو تاؤ دیتے یہ پولیس اہلکار جگا ڈاکونظرآرہے ہوتے ہیں ،میٹرک اور انٹر پاس یہ اہلکاربغیر کسی تربیت کے محض سیاسی بنیادوں پر محکمہ میں بھرتی ہونے کے سبب ان میں اخلاقی اقدار کا نہ صرف فقدان ہوتا ہے بلکہ ان میں اتنی اہلیت بھی نہیں ہوتی کہ وہ عام شہریوں کو ڈاکوؤں اور رہزنوں سے تحفظ فراہم کر سکیں ۔کسی بھی صوبے کے پولیس محکمہ کے سربراہ کو عام شہریوں کو ان کی سہولیات کے لئے پیسہ خراچ کرکے انٹرنیٹ پر ایپلی کیشن متعارف کرانے کے بجائے ان پیسوں سے ان کی اخلاقی اور پیشہ وارانہ تربیت کی جدوجہد کی جانی چاہئے تاکہ ایک عام شہری تھانے پہنچ کر خود کو ’’امان‘‘ میں محسوس کرتے ہوئے اپنی بات اورشکایت بغیر کسی خوف اور ڈرکے تھانوں میں موجود متعین اہلکاروں درج کروا سکے ،اگرپولیس محکمہ میں ایساہوگیا تو عام شہری کا ان پر اعتماد بحال ہونے کے ساتھ ان کی نگاہ میں ان کی وقعت اور قدر مزید مستحکم ہوجائے گی ۔

ایک عام شہری کو پریشانی کا سامنا صرف پولیس محکمہ میں نہیں ہے بلکہ ریاست سے متعلق ہر اس ادارے میں جہاں ایک عام شہری کو اپنے مسئلہ لے کرجانا ہوتا ہے وہاں موجود تعینات ملازمین کا ان کے ساتھ اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ اور غیر مناسب رویہ مایوسی کے ساتھ ان کو دل گرفتہ بھی کردیتاہے اوراس طرح اس ادارے کی ساکھ اورمعیار ان کی نظر میں پست سے پست ہو تا چلا جاتا ہے ۔کسی بھی ریاستی ادارے میں جدید دورکے لحاظ سے سہولیات ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت بھی ہے کیوں کہ دنیابھر کے دیگر ممالک کے ساتھ مسابقت کے اس رجحان میں ہمیں ان سے کسی طرح کم نہیں ہونا چاہئے کم از کم ہمیں ان کے شانہ بشانہ نظرآنا چاہئے تاہم ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ ہمیں اپنے اخلاقی معیار کو اس قدر رفعت اوراوج کمال عطا کرنا ہے کہ دنیا ہماری مثالیں دے۔

۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے