
یاسمین صدیقی
وزیراعظم عمران خان نے اپنے تاریخی دورہ امریکا میں پاکستان کا دوٹوک موقف اختیار کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں
،یہ ان کی بڑی کامیابی ہے انہوں نے کسی زیرک سیاستدان کی طرح ،بغیرگھبرائے پاکستان کا دوٹوک اورواضح موقف پیش کیا ، یہ وزیراعظم عمران خان کا بطورسربراہ مملکت پہلا دورہ تھا ،لازمی طور پر پہلی بار کسی ملک کے دورے اور اس کے سربراہ سے ملاقات میں بہت سے وسوسے اورخدشات بھی ہوتے ہیں ۔لیکن عمران خان دورے میں غیرمعمولی طور پر پراعتماد نظرآئے ،وہ نہ تو گھبرائے ہوئے تھے ،نہ ہی ان میں کسی قسم کی جھجھک تھی ،انہوں نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ وہ ماضی کی حکمرانوں کی طرح امرکی صدر سے بات چیت کیلئے پرچیوں پر لکھ کر نہیں لائے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی خاص بات یہ تھی کے انہوں نے بھی وزیراعظم کا فراغ دلی سے استقبال کیا نہ صرف استقبال کیا بلکہ ان سے گفتگو کا انداز بھی کوئی ایسا نہیں تھا جیسا کہ ماضی کے پاکستانی حکمرانوں کے ساتھ امریکی حکمرانوں کا رہا ہے ،اس کی اصل وجہ بلامبالغہ عمران خان کی شخصیت اوران کے کھرا ہونا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کے اس موقف کو تسلیم کیا کہ مسئلہ کشمیر 70سال پرانا مسئلہ اور اسے حل ہونا چاہیے کیو نکہ اس کی وجہ سے خطہ عدم استحکام کاشکار ہے ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیرکے حوالے سے پاکستان کو ثالثی کی پیش کش کی ہے جو پاکستان کیلئے انتہائی خوش آئند وعمل ہے ۔یہ بڑی بات ہے کہ صدرٹرمپ نے اس بات کاادراک کیا کہ مسئلہ کشمیر واقعی خطے کا اہم مسئلہ ہے ،ٹرمپ نے پاکستان کا ایک عظیم ملک قرار دیا اور افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے بھی پاکستاک کی خدمات کوسرایا ،کیونکہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی کوشش کی ہے اور اس کی وجہ سے اسے بڑی قربانیاں بھی دینا پڑی ہیں ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو امریکا آنے کی دعوت دی تھی جوبھارتی میڈیا کو بہت ناگوار گزر رہی ہے ،امریکی صدر کی جانب سے کشمیر پر ثالثی کی پیش کش پر ٹرمپ کو برابھلا کہنا شروع کر دیا ہے اورکہا جارہا ہے امریکی صدر پاکستان کی زبان بول رہے ہیں ،دنیا میں باتیں کہی بھی جاتی ہیں انہیں سنا بھی جاتا ہے ،مخالفین کو سننے کا نہ حوصلہ نہ ہونا بھی شکستگی کا علامت ہے ،بھارت میں ہمیشہ سے بہ بڑا مسئلہ رہا ہے کہ اس کا میڈیا زہر اگلنا شروع کر دیتا ہے ۔ابھی بھارتی میڈیا کی جانب سے زہر اگلنے کا سلسلہ کئی روز تک جاری رہے گا ،یہ بالکل ایسے ہی کہ جب کو ئی فیصلہ کرنے والا جج ایک فریق کا موقف سن لے تو فریق دوم موجود نہ ہو تو اسے بے چینی لگ جاتی کہ کاش وہ بھی جج صاحب کے سامنے مخالفت میں اپنا موقف پیش کر سکتا ،لیکن یہ اتنا آسان نہیں جتنا بھارت سمجھ رہا ہے ۔
کشمیری رہنما سیدعلی گیلانی نے بھی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کشمیر سے متعلق واضح موقف امریکا کے سامنے رکھنے کا خیر مقدم کیا اورکسی بھی پاکستانی حکمران کی جانب سے پہلی باراوراہم پیش رفت قراردیا ہے ۔پاکستا ن اور مقبو ضہ کشمیر کے عوام بھی کم وپیش اسے اسی تناظرمیں دیکھ رہے ہیں ۔
عمران خان نے امریکی صد ر سے ملاقات کے دوررس نتائج سامنے آئیں گے ،برابری کی بنیاد پرتعلقات کا دوٹوک موقف ،امریکا کاڈومور نہ کہنا اورعمران خان کو اپنا موقف امریکا اوردنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملتا، اس بات کا غمازہے کہ پاکستان کے انشاللہ معاملات آگے بڑھیں گے اورپاکستان نہ صرف معاشی بلکہ سفارتی اورعالمی سطح پر دنیا کا منفرد ملک بن کر ابھرے گا اوردنیااب بھی اس کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے اورآئندہ اس سے زیادہ تسلیم کرے گی۔



































