عالمی میڈیا کا دہرا معیارکیوں ؟

ایم آرملک           

 اس روزکوفی عنان مشرق وسطیٰ کے دورہ پر تھے۔

 جنرل اسمبلی ویران اور سلامتی کونسل کی تمام نشستیں خالی پڑی تھیں۔

بھارت اور پاکستان کے صحافیوں کو اقوام متحدہ نے بطور خاص مدعو کیا تھا ان صحافیوںکیلئے اقوام متحدہ میںمتعین ایک اہم امریکی عہدیدار گرانٹ سمتھ کی طرف سے لنچ تھا جس نے روایتی کانفرنس بھی کرنا تھی۔

 میڈیا کے شعبہ میںجب صحافیوںکے خصوصی داخلہ کارڈز بن رہے تھے تو اچانک ایک کھلبلی مچ گئی ہر جانب سراسیمگی اور افراتفری کے آثار واضح ہونے لگے۔

 ایک امریکی خاتون بھاگتی ہوئی پاکستان کے میڈیا کے نمائندوں کے پاس پہنچی اورمعذرت خواہانہ لہجے میں کہا افسوس ہے کہ آپ کی ملاقات گرانٹ سمتھ سے ممکن نہیں کیونکہ تمام دفاتر بند کیے جارہے ہیں۔

 جب پاکستانی صحافیوں نے اس امریکی خاتون سے اس کا پس منظر جاننے کیلئے استفسارکیا تو اس کا کہناتھاکہ اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے تین گھنٹے بعد فلسطینیوں کا ایک بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ ہونے والا ہے۔

پاکستانی صحافی جب میڈیا مرکز سے باہر نکلے تو انہیں یو این او کی مرکزی عمارت کے سامنے کی شاہرات بلاک نظر آئیں،

ہر جانب پولیس ہی پولیس تھی ،ایسے لگ رہا تھا جیسے یو این او کی عمارت پر کوئی دہشت گردی کا بڑا واقعہ ہونے والا ہے،سیکیورٹی چوراہوں،فٹ پاتھوں پر سخت کردی گئی تھی آہنی رکاوٹیں ان چوراہوں،فٹ پاتھوںکے شروع میں موجودتھیں مگر ایک تعجب انگیز صورتحال یہ تھی کہ دنیا بھر کے نشریاتی اداروں کی گاڑیاں بھی قدم قدم پراپنے نشریاتی آلات کے ساتھ نظر آئیں۔

بی بی سی،سی این این،سی این بی سی،اے بی سی اوربے شمارعالمی نشریاتی اداروں کے صحافی کیمرے لٹکائے ہر جانب ٹہلتے نظر آرہے تھے میرے ایک صحافی دوست جو کالم نگاربھی ہیں اوردوقومی اخبارات کے مالک بھی وہ بھی پاکستانی میڈیا کے اس وفد میں شامل تھے۔

 ایسے مواقع پر اکثر جن کے اندرکا پاکستانی جاگتا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک پولیس آفیسر سے سوال کیاتھا کہ اتنی سخت سیکیورٹی کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟جب کہ یہ مظاہرہ باقاعدہ اجازت لیکر کیا جارہا ہے اوریو این او کی عمارت سے خاصے فاصلے پر ہو رہا ہے

 اوراس میں صرف مقررین تقریریں ہی تو کریں گے۔

 پولیس آفیسرنے انتہائی محتاط لہجے میں میرے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہماراکام اقوام متحدہ اوریہاں موجود ہزاروں ملکی اورغیر ملکی مندوبین کو محفوظ رکھنا ہے

یعنی ایک طرح سے باقاعدہ منصوبے کے تحت مسلمانوں کو دہشت گردثابت کرنے کی کوشش کی جارہی تھی

یہ ساری سیکورٹی،یہ ساری افراتفری اس ایک مظاہرے کیلئے تھی جو فلسطینیوں نے اپنے اوپر اسرائیل کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم اورقتل عام کے خلاف آرگنائزکیاتھا۔

 صرف ایک روز قبل یہودیوں نے ایک ایسا ہی مظاہرہ کیا تھا جن میں یہودیوں کی نہ صرف تعدادبہت زیادہ تھی بلکہ اقوام متحدہ کی طرف سے کوئی سیکورٹی انتظام تھا اورنہ ہی عالمی میڈیا کے نمائندے اس کی کوریج کیلئے آئے تھے میں نے سیکیورٹی آفیسر سے پوچھا تھا کہ جتنی سیکیورٹی آج مٹھی بھرفلسطینیوں کے مظاہرے کو مانیٹرکرنے کیلئے ہے کیا اتنی سیکورٹی کے انتظامات یہودیوں کے مظاہرے کیلئے کئے گئے تھے،

سیکیورٹی آفیسر نے میرے پاکستانی دوست صحافی کو غصہ سے ایسا دیکھا جیسے وہ کوئی بہت بڑا دہشت گرد ہو،

کئی روز پہلے یہودیوں کی موت کے بدلہ میں اسرائیلی فوجیوں نے100فلسطینیوں جن میں معصوم بچے،خواتین شامل تھیں کو شہید کردیاتھا دوروزقبل عالمی میڈیا کے یہی نمائندے تھے جو آج گلوں میں کیمرے لٹکائے فلسطینیوں کو دہشت گردثابت کرنے آئے تھے ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے انہی نشریاتی اداروں نے جن پر یہودیت کامکمل کنٹرول ہے دواسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کو 100فلسطینیوں کی شہادت سے بڑا واقعہ بنا کرپیش کیاتھا یہ اکتوبر2000ءکی بات ہے۔

اقوام متحدہ نے سیکیورٹی کے اتنے سخت انتظامات ان مٹھی بھر فلسطینیوں کو کنٹرول کرنے کا جوازبنا کر کیے تھے اوردنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی اسی لئے مدعوکیاگیا تھا تاکہ دنیا کے سامنے یہ باورکرایاجاسکے کہ مسلمان دہشت گرد ہیں اس لیے سیکیورٹی کے انتظامات کی یہ نوبت پیش آئی جب کہ یہودیوں سے دنیا کو اتنا خطرہ نہیں اسی لیے دوروزقبل کثیر تعداد میں یہودیوں کے مظاہرے کے دوران اقوام متحدہ نے ایسا ڈرامہ نہ رچایا۔

آپ نیوزی لینڈکی نور مسجد میں ہونے والا واقعہ کو لیںیہ کوئی عام واقعہ نہیں ،اس واقعہ نے مسلم دنیا کے جذبات کو سلگا کر رکھ دیا ،غیر مسلم دنیا نے باقاعدہ ایک عرصہ تک امن کے مذہب اسلام کے چہرے کو غلط انداز میں پیش کیا ،مغربی میڈیا نے اسلام کو دہشت گردی کا مذہب اور مسلمانوں کو دہشت گرد بنا نے میں دن رات ایک کردیا ،نائن الیون کے خود ساختہ اور گھڑے ہوئے واقعہ کو مسلم دنیا کے خلاف محض نفرت کا جواز بنایا گیا ،بش نے اسے تہذیبو ں کا تصادم قرار دیا ،پھر داعش بنی جس کا سربراہ اسرائیل کا ایک یہودی ہے، داعش کے پیروکاروں کو باریش دکھاکر ڈاڑھی کا مذاق اڑایا گیا ،مغربی عوام کے اذہان میں اسلام اور مسلمان کے خلاف نفرت کو مغربی میڈیا نے باقاعدہ اجاگر کیا

دینا بھر کی نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں اس ظلم پر خاموش ہیں آج جب دنیا بھر کے نشریاتی ادارے یہودیوں کی دسترس میں میڈیا کے ذریعے یہودیت کے مقاصد کی جنگ جیت رہے ہیںاور یہی عالمی میڈیا جو مسلمانوں کو عالمی فورمز پر ایک طویل عرصہ تک دہشت گرد بنا کر پیش کرتا رہا۔ایک چھوٹے سے واقعہ پر چیختا رہا اب نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی اتنی بڑی دہشت گردی کے واقعہ کو محض فائرنگ کا واقعہ قرار دے رہا ہے مسلم دنیا میں یہ بحث جنم لے رہی ہے کہ عالمی میڈیا کا معیار دوہرا کیوں ہے ؟

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے