
ایم آر ملک
غیرمرئی جذبات آپ کو نہ چاہتے ہوئے بھی اپنی جانب کھینچ لیتے ہیں. ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال جانے کیوں مجھے اپنے وجود کا حصہ لگتا ہے اور نادر بلوچ عزیز
ہے کہ اُس کے والد کی محبتیں قرض ہیں ۔ تعلیم یافتہ ہونا الگ بات ہے اور باشعور ہونا الگ اور جب کسی فرد میں یہ دونوں خواص اکٹھے ہو جائیں تو ایسے افراد معاشروں کے معمار بن جاتے ہیں ۔
عزیزم نادر میں یہ دونوں خواص ہیں والدین کیلئے ایسے نوجوان فخر ہوتے ہیں کئی برس پہلے نادر بلوچ کا بے حد اصرار مجھے فرید خان میرانی کی سرپرستی اور صدارت میں ہونے والے اس اکٹھ میں لے گیایہ شمالی صدر بازار کے عقب میں بھٹو کی برسی پر اُس کے اصلی وارثوں کا اکٹھ تھا۔
بزرگوں کے چہرے پر میں نے کرب کی پرچھائیاں دیکھیں اور شاید بھٹو کے دیرینہ ورکروں کے چہروں پر یہ کرب کی پرچھائیاں گہری ہو جاتی ہیں جب 4اپریل آتا ہے،بھٹو کا نظریاتی ورکر ہر برس اس کرب سے گزرتا ہے۔میری اس بات کا احساس کرنا ہے۔اُس ورکر سے جا کرپوچھیے کہ اس کرب کا احوال جس نے 4اپریل 1979کو اپنے کندھے سے سیاست کا بوجھ اُتار پھینکا اور اپنی زندگی کی سانسوں کوجسم کے پنجرے میں محصور کر لیا ، سیاست سے لاتعلق ہو گیا
ایسے نظریاتی ورکروں کی اپنی سوچ ہے،مگر میں کہتا ہوں کہ جب ایسے ورکربھٹو کی موت کےبعد سیاست سے لاتعلق ہو گئے تو اس کا نقصان معاشرے کے پسماندہ طبقات کو ہوا مگر جو زندگی کو برتنا جانتے ہیں۔ وہ نظریاتی ورکر سیاست میں ایک نئے جذبے کے ساتھ انگڑائی لیکر اُٹھے اور آج میں اُنہیں ڈاکٹر جاویداقبال کنجال ،حسرت خان ،شفیق میرانی اور نادر بلوچ کی شکل میں اگلی صف میں دیکھ رہا ہوں ۔ چی گویرا نے کہا تھا کہ ”بعض لوگ مر کر فنا ہونے کی بجائے دوسروں میں منتقل ہو کر اپنی زندگی اور فتح پالیتے ہیں اور پھر وہ سب ناموں میں زندگی بسر کرتے ہیں “اور نظریاتی ورکروں کے ساتھ بھی یہی المیہ ہے کہ بھٹو کیلئے جان تج دینا 39برس بعد بھی وہ آج بھٹو کے بارے میں یہ نظریہ رکھتے ہیں کہ بھٹو کا نام دھرتی ماں کی کوکھ سے لیکر جانبازوں کے بازﺅں تک ،مزدوروں کے ہاتھوں کے چھالوں تک زندگی کے دوامی تسلسل کی علامت ہے
ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال نے ہمیشہ بھٹو ازم کا پرچار خوبصورت الفاظ میں کیا ستون دار کی بات کر کے اُس نے بہت سے دلوں پر دکھ کی سل رکھ دی جسے ہلانا شاید ممکن نہیں جانے کیوں یہ وفا کے پتلے صدیوں کی مسافت پہ کھڑے رہتے ہیں ضیائی مارشل لاﺅں کے کوڑے کھا کر بھی بس اک مقام پہ ٹھہرے ہوئے ہیں ۔
حسرت خان بھی بہت کچھ بولا کہ ”4اپریل کا دن جتنا رنج و الم ،غم کا دن ہے اُتنا ہی جرات سے معمور اور شجاعت سے لبریز ہے “ وہ ایک ایسے ڈکٹیٹر کے بارے میں بہت کچھ کہہ گیا جس کے مدفن کا کچھ پتہ نہیں نظریہ کی تعریف میرےدل کو لگی کہ ”جس کے پاس جینے کا نظریہ نہیں ہوتاوہ کبھی نہ کبھی جھک جاتا ہے کہیں نہ کہیں بک جاتا ہےاور جس کے پاس نظریہ ہوتا ہے وہ وقت کا بھٹو بن جاتا ہے،وقت کامنصور کہلاتا ہے وہ اپنی دانست میں ناداستہ طور پر تاریخی بات کہہ گیا اور مانی جس سے وقت کی دیوار آج تک نہیں گرائی جاسکی بھٹوز کے ساتھ عہد وفا کا یقیں لیکر سٹیج پر آتا ہے کہا لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں جب پیپلز پارٹی کے لوگ پارٹی کو چھوڑ کر اور سیاسی جماعتوں کی طرف جارہے ہیں تمہیں کیا مسئلہ ہے اُن کی بات بڑی حد تک ذہن کو متاثر کرتی ہے مگر ایک لمحے کیلئے !
والٹر کی سچائی جو آج بھی حالات کے کینوس پر ثبت ہے کہ ”جب عوام کی اکثریت سیاست سے دور ہو جاتی ہے تو نا اہل لوگ اُس پر مسلط ہو جاتے ہیں “سیاست کی غلام گردشوں کا احوال وہ ہر بار سٹیج تک لاتا ہے اس بار بھی سٹیج پر وہ یہی احوال لایا کہ ”عوام کا فیصلہ عوام کرتے ہیںمگر اقتدار کے کھیل میں عوام کہیں نظر نہیں آتے۔4اپریل کا پیغام اُن تک ،جنہیں کسی مجبوری نے سیاست سے بیگانہ کر دیا “لیہ کا ذکر یوں کیا کہ آٹھ لا کھ آبادی پر آٹھ خاندانوں کا اقتدار مسلط ہے۔
سردار فرید خان میرانی نے تو بھٹو کے اصلی وارث ہونے کا ثبوت دیاکہ ”شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک شخصیت کانام نہیں ،ایک نظریئے کا نام ہے،جس نے لوگوں کو اُن کے حقوق کے حصول کا شعور دیا سردار فرید خان کی اس سچائی سے بھلا کون انکار کر سکتا ہے کہ بھٹو مزدور ،کسان ،ہاری کی زبان بنا ،بھٹوز کے ساتھ ایک خاموش عہد کا تسلسل ہے،جسے سردار فرید خان،ڈاکٹر جاوید اقبال ابھی تک نبھائے جارہا ہے بھٹوز کی موت کے بعد بے ٹھکانہ پرندوں کی وحشت کی طرح نظریاتی ورکروں کے سر پر نہ کٹنے والی تاریک رات کی دبیز چادر تنی ہوئی ہے ،کم آہنگی اور متانت کے ساتھ میں ان ورکروں کے جذبات پر ضبط کے بند بندھے ہوئے دیکھتا ہوں تو حیران ہوتا ہوں ۔
بھٹو کے اصلی وارث سیاست سے لاتعلق ہو چکے ورکر حساس ہوتے ہیں اور لیہ میں ایک کڑے وقت میں فرید خان میرانی کا ورکروں کے سر پر دست شفقت ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے یقیناً یہ بات بھی قابل ستائش ہے کہ ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال نے پارٹی کے ناتواں کندھوں کو اپنا شانہ دیا
کئی برس پہلے شمالی صدر بازار کے عقب میںہونے والے بھٹو کے اصلی وارثوں کے اکٹھ میں مجھے ورکروں کا غیر مرئی جذبہ لیکر گیا تھا ۔



































