برہمن صحافی شودر صحافی

عمیر علی انجم

کیا آپ صحافی ہیں ؟اچھا کون سے صحافی ؟۔ بھائی یہ کیسا سوال ہے، صحافی تو صحافی ہی ہوتا ہے۔۔اس سوال سے آپ کی مراد کیا ہے ؟؟ ہاں صحافی اچھا یا برا 

ضرور ہوسکتا ہے۔پوچھنے والے نے پھر سے سوال کیا کہ آپ صحافیوں کی کون سی ذات سے تعلق رکھتے ہیں ۔۔۔۔اس سوال نے مجھے حیران کردیا۔۔میں نے کہا کہ بھائی آپ یہ کس قسم کے سوالات کررہے ہیں،صحافت کی بھی بھلا کوئی ذات ہوتی ہے کیا ؟۔اس نے کہا کہ پہلے تو نہیں ہوتی تھی لیکن اب صحافت میں ذاتیں ہوتی ہیں ۔

  اب سوال کرنے کی باری میری تھی ۔ میں نے اس سے پوچھا کہ  بھائی آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپ کون سی ذات سے تعلق رکھتے ہیں ؟۔اس نے مسکراکر میری جانب دیکھا اور کہا کہ میری ذات ''شودر'' ہے اور آپ چونکہ رپورٹر ہیں اس لیے آپ شعبہ صحافت کی 'برہمن‘ ذات سے تعلق رکھتے ہیں ۔میں نے آنکھیں پھاڑ کر اسے دیکھا اور کہا کہ آپ کیونکر 'شودر' ہوئے ؟۔اس نے کہا کہ میں شودر اس لیے ٹھہرا کہ میں ڈیسک پر کام کرنے والا صحافی ہوں ، ڈیسک پر اب چاہے سب ایڈیٹر ہو یا ایڈیٹر، سب کے سب شودر ہیں۔ کچھ لوگوں نے ہمیں ذاتوں میں تقسیم کردیا ہے ۔

    میں نے پھر اس سے کہا کہ آپ مجھے اپنی بات پوری طرح سمجھائیں،میں آپ کی بات کس طرح مان لوں۔ڈیسک پر کام کرنے والے صحافی نہیں تو پھر فیض احمد فیض سے لے کر آج اطہر ہاشمی تک کوئی بھی صحافی نہیں ہوا،یہ تفریق آخر پیدا کس نے کی ہے ؟۔وہ ایک مرتبہ پھر مسکرایا اور بولا، سنا ہے کہ ہماری ہی برادری کے کچھ لوگ ہیں،صحافتی تنظیموں کے عہدیدار بھی ہیں،۔وہ محکمہ انفارمیشن سندھ کے دفتر جا پہنچے اور وہاں جاکر ایک خط حکام کے حوالے کردیا کہ اس مرتبہ حکومت سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے ایکریڈ یٹیشن کارڈز کے لیے ہماری تجاویز پر عمل کیا جائے اور وہی یہ کوڑی لے کر آئے ہیں رپورٹنگ سے منسلک افراد کو ہی صحافی تسلیم کرتے ہوئے ایکریڈیٹیشن کارڈز جاری کیے جائیں۔

   مجھے تو پہلے اس کی بات کا یقین ہی نہیں آیا لیکن جب اس نے قسماً یہ بات کہی تو مجھے یقین کرنا ہی پڑا۔میں پہلے ہی صحافیوں کے ’’عظیم رہنماؤں‘‘ کو رو رہا تھا کہ اب یہ نیا انکشاف ہوگیا۔ اچھا،مسئلہ یہ ہے کہ خود عظیم رہنما تو جہازوں میں سفر کرتے ہیں ۔غریب صحافیوں کو اگر کسی دوسرے شہر جانا ہو تو اس کا ذریعہ سفر ٹرین ہی ہوتی ہے ۔شیخ رشید احمد صاحب نے مہربانی کرتے ہوئے صحافیوں کو ٹکٹ میں  بھرپوررعایت دی ہوئی ہے ۔اس ریلوے کے رعایتی کارڈ کے لیے آپ کے پاس صوبائی محکمہ اطلاعات کا ایکریڈ ٹیشن کارڈ ہونا لازم ہے۔بیچارے ’شودر‘ صحافیوں کو جو ایک سہولت میسر تھی وہ بھی عظیم رہنماؤں کو گوارا نہیں تھی۔انہوں نے سوچا کہ یہ دو کوڑی کے غریب صحافی کہاں اتنے سستے میں ایئرکنڈیشنڈ ٹرین کے مزے لیتے پھررہے ہیں،اس پر بھی قدغن لگانی چاہئے،نوکریوں سے نکل گئے ہیں،تنخواہیں بھی کم ہوگئی ہیں،ان کا یہ شاہانہ سفر بھی بند کرایا جائے۔

 یہ’عظیم صحافتی ٹولا‘ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا۔سندھ حکومت سے پوچھیں گے تو وہ یہی جواب دے گی کہ’’ آپ کے ہی لوگوں'' نے کہا تھا۔اب اس بیچاری حکومت کو یہ کون سمجھائے کہ یہ ا گر واقعی ہمارے لوگ ہوتے ہیں تو کیا ہماری یہ حالت ہوتی؟۔

   پھر بھی بیرسٹر مرتضٰی وہاب کو چاہئے کہ وہ اس معاملے دیکھیں  یا پھر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد صاحب ایک مہربانی کرتے ہوئے ریلوے کارڈ کے لئے سندھ حکومت کے ایکریڈیٹیشن کارڈ کی شرط ختم کرکے اسے صحافی کے متعلقہ ادارے کے خط اورکارڈ سے منسلک کردیں تو یہ ''شودر'' صحافی ان کے شکرگزار ہوں گے اورہاتھ اٹھاکردعائیں دیں گے۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے