مقبوضہ کشمیرپربھارتی تسلط اوردہشت گردمودی

زین صدیقی

قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئےاہم فیصلوں کو قوم نے سراہا

ہے،مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں بھارتی اقدام کیخلا ف احتجاج کیاجا رہا ہے،اجلا س میں مسلح افواج کوتیاررہنےکاحکم دیا گیا،14اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی جبکہ 15اگست کو یوم سیاہ کےطورپرمنانےکا فیصلہ ،بھارت سےدوطرفہ تجارت ختم کرنےجبکہ سفارتی تعلقات محدودکرنےکابھی اعلان کیا گیاہے۔

 

مودی نے سیاہ تاریخ رقم کرتےہوئے پانچ  اگست کو بھارتی حکومت کی جانب سے صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے خصوصی اختیارات سے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کا حکم جاری کیا،جس کے تحت مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں کہلائے گی اور لداخ بھی بھارتی یونین کا حصہ ہوگا۔مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو پاکستان نے مسترد کردیا ہے۔پاک فوج نے بھی اسے یکسر مسترد کیا ہے ۔پاکستان کی تمام اپوزیشن اور حکومت بھی اس معاملے پر یک زبان ہوگئی اور مودی حکومت کے بھونڈے، غیرقانونی وغیر آئینی اقدام کی نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ اسے کو مسترد کردیا ہے۔

مودی حکومت نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا فیصلہ اپنے ملک کے آئین، سپریم کورٹ، جموں و کشمیر کی عدالت عالیہ کے فیصلوں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی 17 قراردادوں اور شملہ معاہدے کیخلاف کیا ہے،بھارت کے اقدام کو دنیا بھر میں نفرت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہےاور اس کیخلاف نہ صرف بھارت بلکہ امریکا اوردنیا کے دیگر ملکوں میں احتجا کیا جارہا ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تاریخ آج کی نہیں بہت پرانی ہے ۔27اکتوبر1947کو بھارتی افواج قابض ہوئی تھیں ،بھارت مسلسل ہٹ دھرمی سے مقبوضہ وادی پر اپنا تسلط برقرار رکھے ہوئے ہے۔ کشمیرمیں بھارتی حکومت نے 8لاکھ فوج اوراس کے وسائل جھونک رکھے ہیں جبکہ مزید 10ہزارفوجیوں کی تعیناتی کی اطلاعات ہیں۔ اب تک بھارت90ہزارسے زائد کشمیریوں کو شہید کرچکا ہے ،سیکڑوں بیٹیوں او ر بہنوں کے عصمت دری کی جاچکی،اذیتوں کی طویل داستان ہے ،کشمیری آج تک آزادی مانگ رہے ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ دیرینہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے مگر بھارت نے مذاکرات کی میزپر آنے کے بجائے پاکستان کی امن کی کوششوں کو کمزوری سمجھا ہے اوروہ کشمیریوں کو ان کا حق دینے کے بجائے ان کے حقوق کو سلب کرنا اپنے لیے آسان سمجھاجو اس کی بڑی بھول ہے ۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد 15اگست تک انٹر نیٹ سروس بند کردی ہے،یونیورسٹیز کے پرچے ملتوی کردیئے گئے ،غیراعلانیہ کرفیو لگا دیا گیا ہے ۔کاروبار زندگی معطل ہے،مقبوضہ وادی کو آگ اور خون میں دھکیلا جارہا ہے ،جبکہ نہتے کشمیری پتھر اٹھائے بھارتی فوجیوں کے جدیدہتھیاروں ،پیلٹ گنوں اورآنسو گیس کا سامنا کررہے ہیں ۔

73سال سے دنیا مقبوضہ کشمیر پربھارتی غاصبانہ تسلط دیکھ رہی ہے ۔دنیا کو معلوم ہے کہ مقبوضہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور یہ حل طلب مسئلہ ہے ۔ ظلم وجبر کی تاریخ کو بدلانہیں جاسکتا ۔نہ ہی حقائق کو چھپایا جاسکتا ،سیکولر بھارت بے نقاب ہوچکا ہے۔

مودی کو بھی دنیا جانتی ہے ،اگر ہم اسے دہشت گرد کہیں تو یہ بے جا نہیں ہوگا ،سانحہ گجرات میں اسی کا ہاتھ تھا ۔نریندر سنگھ مودی کٹر ہندو نظریات کا حامل سیاست دان ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے پلیٹ فارم سے 2001ءمیں ریاست گجرات کاوزیر اعلیٰ تھا ۔ ہندو مسلم فسادات میں بی جے پی کی حامی تنظیم وشوا ہندو پریشد خاصی سرگرم رہی رہی تھی۔قبل ازیں ایک ٹرین بم دھماکے میں 59ہندہلاک ہوئے جس کا الزام مسلمانوں پر عائد کیا گیا ،اس کے بعد گجرات میں مسلم کش فسادات شروع کر ادیئے گئے جس میں 1000سے زائد مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا اوران کی دکانوں ،کاروباراور گھروں کو آگ لگا دی گئی ۔

مودی بطور وزیراعظم جب سے اقتدار میں ہے، پاک بھارت تعلقات میں کوئی بہتری نہیں آسکی ،نہ ہی کشمیرکے مسئلہ کے حل میں کوئی پیش رفت ہو سکی،پاکستان نے ہمیشہ امن کی کوششیں کیں اور بھارت نے ہٹ دھرمی کا ہی مظاہرہ کیا ۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا اور اس دورے میں پاکستان کو ملنے والی اہمیت سے خائف مودی نے ایک بارپھر انتقام کی ٹھان لی اوراپنامقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں اپنے قوانین کے نفاذ کا فیصلہ کرکے انتقام لینے کی ناکام کوشش کی۔ 

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے تناظرمیں حکومت ،پاک فوج اورتمام اپوزیشن ایک پیج پرہے ،جبکہ ملک بھر میںپی ٹی آئی ، جماعت اسلامی ،ن لیگ ،پیپلزپارٹی ،جے یوآئی سمیت دیگر جماعتیں کشمیریوں سے اظہار یجہتی کررہی ہیں جوخوش آئند عمل ہے، جبکہ قوم کو اپنی فوج پر فخر ہے اور فوج کے شانہ بشانہ بھارت سے لڑنے کیلئے بھی تیارہے۔

مودی سرکا ر اپنے میڈیا پر اپنے اقدامات کوبڑھا چڑھا کرپیش کررہی ہے اورپاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے بے پر کی ہانکی جا رہی ہیں ،مگر ان ہتھکنڈو ں سے حقائق مسخ نہیں کیے جاسکتے ۔قومی سلامتی کمٹی کے اجلاس میں جو فیصلے ہوئے وہ نہایت خوش آئند ہیں ،بھارت کومات دینے اوراسے اس کے جرم کا احساس دلانے اورجرم پر بغلیں بجانے سے باز رکھنے اورکشمیریوں کو ان کا حق دلانے کا یہ بہترین طریقہ ہے کہ بھارت کا ہر ہر سطح پر بائیکاٹ کیا جائے اوردینا کوبھارت کا اصل مکروہ چہرہ دنیا کو دکھایا جائے اوراقوام متحدہ ،سلامتی کونسل سمیت دیگر عالمی فورم پر معاملے کواٹھایا جائے اوراگلے مرحلے میں مودی اوربھارت کو دہشت گرد قراردلوانے کیلئے جدوجہد کی جائے۔

 

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے